اجیت پوار کو سپریا سولے نے لگایا گلے، کہا۔ بھائی اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں
مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران حلف لینے پہنچے اجیت پوار کا سپریا نے کھلے دل سے خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ میرے بھائی ہیں اور ان سے جھگڑے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 27, 2019 11:31 AM IST

اجیت پوار کو سپریا سولے نے لگایا گلے، کہا۔ بھائی اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں
ممبئی۔ مہاراشٹر میں پچھلے پانچ دنوں سے جاری دو ہلچل کافی چرچا میں تھی۔ ایک سیاست میں آیا بھونچال اور دوسرا این سی پی صدر شرد پوار کے کنبے میں دکھتی پھوٹ۔ ان میں سے ایک ہلچل تو بدھ کے روز ختم ہوتی نظر آئی جب سپریا سولے نے اجیت پوار کو گلے لگایا اور دونوں بھائی۔ بہن نے کسی بھی طرح کے اختلاف سے انکار کیا۔ مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران حلف لینے پہنچے اجیت پوار کا سپریا نے کھلے دل سے خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ میرے بھائی ہیں اور ان سے جھگڑے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔
#WATCH NCP leader Supriya Sule welcomed Ajit Pawar and other newly elected MLAs at #Maharashtra assembly, earlier today. #Mumbai pic.twitter.com/vVyIZfrl1x
— ANI (@ANI) November 27, 2019
سپریا سولے نے اس دوران کہا کہ پارٹی اور کنبے میں کبھی کبھی اختلاف کی صورت حال ضرور آتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ علیٰحدگی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرے بھائی ہیں اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ ہم دونوں کے درمیان کبھی کوئی تنازعہ نہیں تھا، یہ صرف لوگوں کی پھیلائی افواہ ہے اور کچھ نہیں۔
سپریا سولے اور اجیت پوار کو ساتھ میں دیکھ کر این سی پی کے ارکان اسمبلی میں بھی خوشی کا ماحول ہے۔ این سی پی کے ایک سینئر لیڈر نے اس دوران کہا کہ اجیت پوار این سی پی کا حصہ ہیں اور ہمارے سینئر ہیں۔ سپریا اور اجیت کے درمیان کبھی کوئی اختلاف نہیں تھا اور آج یہ سبھی کے سامنے ہیں۔
اسمبلی پہنچے اجیت پوار کے بھتیجے اور این سی پی کے رکن اسمبلی روہت پوار نے کہا کہ ہمیں کافی خوشی ہے کہ اجیت واپس آ گئے ہیں۔ وہ این سی پی کا حصہ ہیں اور ہم ان کی رہنمائی میں آگے کام کرتے رہیں گے۔ روہت نے کہا کہ ان کے پاس بہت تجربہ ہے اور ہمیں اس کا فائدہ ملے گا۔