ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر حکومت میں وزرا کے قلمدانوں کی تقسیم ، یہاں پڑھیں کس کو ملی کونسی ذمہ داری

تیس دسمبر کو کانگریس ، این سی پی ، اور شیوسینا کے کل 41 وزرا کی حلف برداری عمل میں آئی تھی ، لیکن قلمدانوں کی تقسیم کو لے کر تینوں پارٹیوں میں اختلافات پائے جا رہے تھے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 05, 2020 07:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹر حکومت میں وزرا کے قلمدانوں کی تقسیم ، یہاں پڑھیں کس کو ملی کونسی ذمہ داری
مہاراشٹر حکومت میں وزرا کے قلمدانوں کی تقسیم ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے کہ مترادف شیوسینا لیڈر ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مخلوط مہا وکاس اگھاڑی کے وزرا کے قلمدانوں کی آخر کار تقسیم ہوگئی ، جس کے تحت اجیت پوار کو وزیر مالیات اور پلاننگ جیسے اہم محکمے دیئے گئے ہیں جبکہ وزیر داخلہ کا قلمدان این سی پی کے انل دیشمکھ کو سونپا گیا ہے ۔ اسی طرح سے مسلم کابینی وزرا نواب ملک کو اقلیتی امور اور صنعتی ٹریننگ کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ حسین مشرف کو دیہی ترقی کا محکمہ دیاگیا ہے ۔  علاوہ ازیں شیوسینا سے تعلق رکھنے والے واحد مسلم رکن اسمبلی عبدالستار شیخ کو ریاستی وزیر برائے محصول کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔


واضح رہے کہ 30 دسمبر کو کانگریس ، این سی پی ، اور شیوسینا کے کل 41 وزرا کی حلف برداری عمل میں آئی تھی ، لیکن قلمدانوں کی تقسیم کو لے کر تینوں پارٹیوں میں اختلافات پائے جا رہے تھے جس کا خاتمہ اس وقت ہوگیا جب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزرا کو ان کے محکموں کی ذمہ داری سونپ دی ۔


مہاراشٹر میں وزرا کونسل کی مکمل فہرست


ادھوٹھاکرے (شیوسینا) : وزیراعلی ، جنرل ایڈمنسٹریشن ، رابطہ عامہ، قانون وعدلیہ اور یا ایسے محکمےجو کسی وزیر کو نہ دئیے گئے ہوں ۔

اجیت پوار (این سی پی) :  نائب وزیر اعلی ، مالیات ، پلاننگ ۔
کابینی وزرا
ایکناتھ شنڈے (شیوسینا) : شہری ترقی ، پی دبلیو ڈی ۔
سبھاش دیسائی (شیوسینا) : صنعت ، مراٹھی زبان ۔
جینت پاٹل (این سی پی) : آبی وسائل ۔
چھگن چندرکانت بھجبل (این سی پی)  : غذا و اناج
بالاصاحب تھوراٹ (کانگریس) : محصول
نتن راوت (کانگریس) : بجلی توانائی
اشوک چوان (کانگریس) : پی ڈبلیو ڈی
دلیپ ولسے پاٹل (این سی پی) : کامگار
دھننجے منڈے (این سی پی) : سماجی انصاف
وجے واڈٹیواور (کانگریس) : پسماندہ طبقات
انیل دیشمکھ (این سی پی) : داخلہ
حسن مشرف (این سی پی) : دہیی ترقی
ورشا گائیکواڈ (کانگریس) : اسکولی تعلیم
راجندر شنگانے (این سی پی) : اناج اور دوائیں
نواب ملک (این سی پی) : اقلیت
راجیش ٹوپے (این سی پی) : صحت عامہ
سنیل کیدار (کانگریس) : دودھ ڈیری
سنجے راٹھوڑ (شیوسینا) : جنگلات
گلاب راو پاٹل (شیوسینا) : پانی و صفائی
امت دیشمکھ (کانگریس) : میڈیکل ایجوکیشن
دادا بھوسے (شیوسینا) : زراعت ، سابق فوجی
جتیندر اوہاد (این سی پی) : ہاوسسنگ
سندیپن بھومرے (شیوسینا) : روزگار
بالاصاحب پاٹل (این سی پی) : کوآپریٹیو
یشومتی ٹھاکر (کانگریس) : خواتین واطفال
انیل پرب ( شیوسینا ) : ٹرانسپوٹ
اودئے سامنت ( شیوسینا ) : اعلی و تکنیکی تعلیم
کے سی پڑوی ( کانگریس ) : قبائلی فلاحی بہبود
شنکر راؤ گدالھ ، آزاد (شیوسینا کوٹہ) : آبی تحفظ
اسلم شیخ (کانگریس) : ٹیکسٹائل
آدتیہ ٹھاکرے (شیوسینا) : ماحولیات اور سیاحت
وزرائے مملکت
عبد الستار (شیوسینا) : محصول
ستیج پاٹل (کانگریس) : محکمہ داخلہ شہری
شمبھوراج دیسائی (شیوسینا) : محکمہ داخلہ دیہی
بچو کڈو ، آزاد (شیوسینا کوٹہ) : آبی وسائل
وشوجیٹ کدم (کانگریس)  : کوآپریٹیو
دتاترے بھرنے (این سی پی) : پی ڈبلیو ڈی
ادیتی سنیل تٹکرے (این سی پی) : صنعت
سنجے بنسوڈے (این سی پی) : ٹرانسپورٹ
پراجکت تنپورے (این سی پی) : شہری ترقی
راجندر پاٹل یدراورکر آزاد (شیوسینا کوٹہ) : صحت عامہ
First published: Jan 05, 2020 07:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading