ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹرکا سیاسی ڈرامہ: این سی پی نے کی اجیت پوار پرکارروائی، جینت پاٹل لیجسلیٹر پارٹی کےلیڈر منتخب

مہاراشٹرمیں سیاسی اتھل پتھل کےدوران این سی پی باغی لیڈراورشردپوارکے بھتیجے اجیت پوار کی جگہ سابق اسپیکراورقدآورلیڈردلیپ ولسے پاٹل کولیڈر منتخب کرلیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 23, 2019 09:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مہاراشٹرکا سیاسی ڈرامہ: این سی پی نے کی اجیت پوار پرکارروائی، جینت پاٹل لیجسلیٹر پارٹی کےلیڈر منتخب
جینت پاٹل بنائےگئےاین سی پی لیجسلیٹرپارٹی کے لیڈر۔

ممبئی: مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے دوران این سی پی باغی لیڈراورشردپوارکے بھتیجےاجیت پوارکی جگہ سابق اسپیکراور قدآورلیڈرجینت پاٹل کولیڈرمنتخب کرلیا ہے جبکہ اجیت پوارکوایک دھچکا اس وقت لگا، جب ان کے دست راست دھننجے منڈے این سی پی کی میٹنگ میں شریک ہوگئےاور48 اراکین نے میٹنگ میں شرکت کی ہے۔


واضح رہےکہ شیوسینا ،این سی پی اور کانگریس نے ریاست میں بی جے پی کی قیادت میں دیویندرفڑنویس کو حکومت بنائے جانےکا موقع دینےاورانہیں اجیت پوارکے ساتھ حلف دلانے کےطریقہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے کیونکہ گورنرکوشیاری پربغیرتحقیق فیصلہ لئے جانےکا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کے 12کروڑ بھوکےعوام اور ملک کےعوام بھی ٹھیک ٹھاک نیند سےجاگے بھی نہیں تھے کہ ممبئی راج بھون میں گورنر کوشیاری نےناشتہ کی میزدیویندر فڑنویس اورسین سی پی لیڈراجیت پوارکوحلف دلایا۔یہ سب 8 بجے سیاسی کھیل شروع ہوگیا۔اس واقعہ نےایسا ماحول بناکہ اخبارات کی سرخیاں غلط ثابت ہوگئیں۔


NCP_letter

اس سے قبل مہاراشٹرمیں بی جے پی اوراجیت پوارکی حکومت سازی کے بعد بھونچال آگیا ہے۔ این سی پی، شیو سینا اورکانگریس تینوں سیاسی جماعتیں اپنی آگےکی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ اس دوران این سی پی سربراہ شرد پوارکی رہائش گاہ پراراکین اسمبلی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں 50 اراکین اسمبلی کے موجود ہونےکی خبرہے۔ اس طرح سے صرف 4 اراکین اسمبلی باغی اجیت پوارکے ساتھ گئے ہیں۔ حالانکہ خاص بات یہ ہےکہ اجیت پوارکے ساتھ رہےدھننجے منڈے بھی شرد پوارکی میٹنگ میں موجود ہیں۔ این سی پی رکن اسمبلی دلیپ راؤ بنکرنے ٹوئٹ کرکےکہا ہےکہ 'میری عقیدت شرد پوارکے ساتھ ہے'۔ اجیت پوارکےساتھ گئے این سی پی اراکین اسمبلی دلیپ بنکر، سنیل شیلکے، سنیل بھوسرا اور سنجے بنسوڑشرد پوارکی میٹںگ میں پہنچ گئے ہیں۔
First published: Nov 23, 2019 09:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading