اجمیر۔ اجمیر درگاہ دھماکہ معاملے میں این آئی اے نے ملزم اندریش کمار اور سادھوی پرگیہ کو عدالت میں کلین چٹ دے دی۔ حالانکہ کورٹ نے این آئی اے کو سختی دکھاتے ہوئے صاف کر دیا کہ آپ کے رپورٹ میں لکھ دینے سے کلین چٹ نہیں مل جائے گی۔ کورٹ نے صاف کہا کہ جانچ ایجنسی پہلے کلوزر رپورٹ داخل کرے اس کے بعد کلین چٹ پر کسی طرح کی بات کی جا سکتی ہے۔
کیا کہنا ہے این آئی اے کا
این آئی اے کورٹ نے پیر کو جانچ ایجنسی کی رپورٹ پر کئی سوال کھڑے کئے۔ اس رپورٹ میں ایجنسی نے سادھوی پرگیہ اور آر ایس ایس پرچارک اندریش کمار کو اجمیر دھماکہ معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔
این آئی اے نے کورٹ میں پیر کو حتمی رپورٹ پیش کر دی۔ اس رپورٹ میں این آئی اے نے سادھوی پرگیہ اور آر ایس ایس پرچارک اندریش کمار کو کلین چٹ دی ہے۔ ابھی کورٹ اس رپورٹ پر سماعت 17 اپریل کو کرے گی، جس میں طے کرے گی کہ اس رپورٹ کا کیا کرنا ہے۔ کورٹ اس معاملے میں دو قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنا چکی ہے۔
کورٹ کے سخت رد عمل کے بعد این آئی اے نے عدالت میں اندریش کمار، سادھوی پرگیہ، رمیش اور جینتی داس کے خلاف کلوزر رپورٹ داخل کی۔ ابھی کورٹ نے اس رپورٹ پر 17 اپریل کو سماعت کی تاریخ دی ہے۔ بتا دیں کہ بیسٹ بیکری اسکینڈل کے ملزم رمیش اور جینتی داس کی موت پہلے ہی جیل میں ہو چکی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔