اجمیر-دہلی وندے بھارت ٹرین میں بکنگ شروع، چیئر کار کا 1085 روپے اور ایگزیکٹو چیئر کار کا 2075 روپے کرایہ

اجمیر-دہلی وندے بھارت ٹرین میں بکنگ شروع

اجمیر-دہلی وندے بھارت ٹرین میں بکنگ شروع

راجستھان سے بھی سیمی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ٹرین کا چلنا شروع ہوگیا ہے۔ تمام طرح کی تیاریوں کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ 12 اپریل کو اسے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ عام لوگوں کے لیے اجمیر جنکشن-دہلی کینٹ براستہ جے پور وندے بھارت ٹرین سروس 13 اپریل 2023 سے شروع ہوجائے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ajmer, India
  • Share this:
    اجمیر: راجستھان سے بھی سیمی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ٹرین کا چلنا شروع ہوگیا ہے۔ تمام طرح کی تیاریوں کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ 12 اپریل کو اسے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ عام لوگوں کے لیے اجمیر جنکشن-دہلی کینٹ براستہ جے پور وندے بھارت ٹرین سروس 13 اپریل 2023 سے شروع ہوجائے گی۔ اس کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔ اجمیر-دہلی وندے بھارت ٹرین میں دو طرح کے کوچ ہوں گے۔ ایک اے سی چیئر کار اور دوسری ایگزیکٹو چیئر کار۔ دو کلاس کوچز کا کرایہ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس ٹرین سے سفر کرنے کے خواہشمند مسافر ریلوے ٹکٹ کاؤنٹر سے آف لائن اور آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

    اے سی چیئر کار کا کرایہ 1085 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو چیئر کار کا کرایہ 2075 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ آن لائن بکنگ پر دیگر چارجز الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔ اجمیر سے دہلی کینٹ وندے بھارت ٹرین کا روٹ بھی طے کیا گیا ہے۔ پریمیم سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین اجمیر سے شروع ہوگی اور جے پور، الور، گروگرام کے راستے دہلی کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ راجستھان کے لوگ طویل عرصے سے وندے بھارت ٹرین سروس شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ اب ان کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔ اب وہ 13 اپریل سے وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین سے سفر کر سکیں گے۔

    سعودی کے فیصلے سے ہندوستان میں بگڑے گا تیل کا کھیل؟ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کی پیش گوئی

    کووڈ 19: کورونا کیسز میں زبردست اضافہ، 24 گھنٹوں میں 7830 نئے کیسز سامنے آئے، فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز

    اسٹیشنوں پر اسٹاپیجز اور روٹ
    اجمیر دہلی وندے بھارت ٹرین کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بدھ کو نہیں چلے گی۔ یہ ٹرین اجمیر سے صبح 6:20 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7:50 بجے جے پور ریلوے جنکشن پہنچے گی۔ یہاں یہ ٹرین 5 منٹ رکنے کے بعد 7:55 پر روانہ ہوگی۔ جے پور کے بعد وندے بھارت براہ راست الور میں رکے گا۔ الور میں اس کی آمد کا وقت 9:35 منٹ ہے۔ دو منٹ کے اسٹاپیج کے بعد، ٹرین صبح 9:37 پر روانہ ہوگی۔ اس کے بعد وندے بھارت نیم تیز رفتار ٹرین صبح 11:15 بجے گروگرام پہنچے گی اور 11:17 بجے روانہ ہوگی۔

    گروگرام کے بعد اس ٹرین کا اسٹاپ سیدھا دہلی کینٹ ہے۔ یہ ٹرین صبح 11:35 بجے یہاں پہنچے گی۔ واپسی میں، وندے بھارت ٹرین شام 6:40 بجے دہلی کینٹ سے روانہ ہوگی اور 6:51 بجے گروگرام پہنچے گی۔ دو منٹ کے اسٹاپ کے بعد یہاں سے روانہ ہوگی۔ اس کے بعد وندے بھارت ٹرین 8:17 بجے الور پہنچے گی اور یہاں سے 8:19 پر روانہ ہوگی۔ جے پور میں واپسی کا وقت 10:05 ہے۔ وندے بھارت ٹرین اجمیر رات 11:55 بجے پہنچے گی۔

    تھوڑے وقت میں طے ہوگی منزل
    وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے سے اجمیر سے دہلی یا جے پور سے دہلی پہلے سے کم وقت میں پہنچا جا سکتا ہے۔ اس سے مسافروں کا وقت بچ سکے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ کافی دنوں سے جے پور اور دہلی کے درمیان وندے بھارت ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اب راجستھان کے لوگوں کی خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔ وندے بھارت ٹرین اجمیر سے دہلی براستہ جے پور 13 اپریل 2023 سے باقاعدہ سروس میں آئے گی۔ یہ صرف بدھ کو نہیں چلے گی۔ اس دن ٹرین کی دیکھ بھال کا کام کیا جائے گا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: