ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اکالی لیڈر منجیت سنگھ کا متنازع بیان ، پہلے راہل گاندھی کا ہونا چاہئے ڈرگ ٹیسٹ

امرتسر : پنجاب میں منشیات کی بڑھتی لت پر اکالی لیڈر منجیت سنگھ نے راہل گاندھی کو لے کر متنازع بیان دیا ہے ۔

  • IBN7
  • Last Updated: Jun 27, 2016 03:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اکالی لیڈر منجیت سنگھ کا متنازع بیان ، پہلے راہل گاندھی کا ہونا چاہئے ڈرگ ٹیسٹ
امرتسر : پنجاب میں منشیات کی بڑھتی لت پر اکالی لیڈر منجیت سنگھ نے راہل گاندھی کو لے کر متنازع بیان دیا ہے ۔

امرتسر : پنجاب میں منشیات کی بڑھتی لت پر اکالی لیڈر منجیت سنگھ نے راہل گاندھی کو لے کر متنازع بیان دیا ہے ۔ منجیت سنگھ نے کہا ہے کہ راہل کو پنجاب میں منشیات کے مسئلے پر بات کرنے سے پہلے انہیں اپنا ہی ڈرگ ٹیسٹ کروانے جانا چاہئے۔ منجیت نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ صرف پنجاب میں ہی نہیں ہے ، بلکہ پورا ملک اس سے لڑ رہا ہے ۔

انہوں نے دہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کناٹ پلیس میں ڈرگ ملتا ہے۔ منجیت نے کہا کہ کانگریس 10 سال سے پنجاب میں شکست رہی ہے، انہیں لگتا کہ اگر پنجاب میں فسادات جیسے حالات آ جائیں ، تب شاید کانگریس جیت سکتی ہے، اس لیے وہ یہ سب باتیں کر کے جیتنا چاہتے ہیں۔ ڈرگ کامسئلہ ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ دہلی میں چلے جائیے ، ہر جگہ ڈرگس ملتی ہے، اس لئے میں کہوں گا کہ پہلے راہل گاندھی کا ہی ڈرگ ٹیسٹ ہو جانا چاہئے۔

ادھر نشے کے اعداد و شمار پر پنجاب کے وزیر صحت سرجیت کمار جياني کے بیان پر اپوزیشن پارٹیاں حملہ آور ہوگئی ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ وزیر صحت کے بیان پر ہر کسی کو ہنسی آئے گی، منشیات کی بات کو جھوٹا ثابت کر کے حکومت ایک جھوٹی شان کی لڑائی لڑ رہی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر صحت سرجیت نے کہا تھا کہ ہر چیز حکومت پر آجاتی ہے، آج پنجاب کو نشے کو لے کر بدنام کیا جا رہا ہے، لیکن آج ہمارے پاس 250 لوگ ایڈمٹ ہیں جبکہ 1600 لوگوں کے لئے وارڈ موجود ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بیڈ بھرے پڑے ہیں، ایمس کی رپورٹ 10 اضلاع کی ہے ، جس میں آیا ہے 1.8٪ فیصد لوگ ہیں، اسے 22 اضلاع پر محیط کرکے دیکھئے تو 1٪ فیصد رہ جائیں گے۔

First published: Jun 27, 2016 03:52 PM IST