القاعدہ سے منسلک مبینہ دہشت گرد ذاکرموسیٰ کو امرتسر میں دیکھے جانے کی خبروں کے بعد پنجاب کے علاوہ راجستھان میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس نے پنجاب میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے اورموسیٰ کی تلاش کی جارہی ہے۔
پولیس نے موسیٰ کو لے کرجگہ جگہ وانٹیڈ کی تصویریں بھی لگائی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ راجستھان اسمبلی انتخابات کے دوران کسی بڑے حادثے کو انجام دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ راجستھان میں 7 دسمبر کو200 اسمبلی سیٹوں پرانتخابات ہونے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ القاعدہ کمانڈر ذاکرموسیٰ اوراس کے ساتھی راجستھان اسمبلی انتخابات کی ریلیوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ہائی الرٹ کے بعد ذاکرموسیٰ اوردیگرمشکوک دہشت گرد راجستھان میں گھس چکے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ وہ پنجاب کے فیروزپور کے راستے راجستھان میں داخل ہوا ہے۔حملے کے خدشات کے پیش نظردونوں ریاستوں کی سرحدوں پرگاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹول پلازہ کے سی سی ٹی وی فٹیج بھی کھنگالے جارہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔