اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آپریشن بلو اسٹار کی برسی کے مدنظر پنچاب میں الرٹ

    امرتسر: پنچاب میں سیاسی ہلچل اور لا اینڈ آرڈر کی صورت حال اور آپریشن بلو اسٹار کی چھ جون کو برسی کے مدنظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    امرتسر: پنچاب میں سیاسی ہلچل اور لا اینڈ آرڈر کی صورت حال اور آپریشن بلو اسٹار کی چھ جون کو برسی کے مدنظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    امرتسر: پنچاب میں سیاسی ہلچل اور لا اینڈ آرڈر کی صورت حال اور آپریشن بلو اسٹار کی چھ جون کو برسی کے مدنظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      امرتسر: پنچاب میں سیاسی ہلچل اور لا اینڈ آرڈر کی صورت حال اور آپریشن بلو اسٹار کی چھ جون کو برسی کے مدنظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سرحدی ریاست ہونے کی وجہ سے حکومت نے کسی قسم کے ناخشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں تاکہ لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا نہ ہو۔امرت سر میں بڑی تعداد میں نیم فوجی دستے اورپولس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔اس کےعلاوہ پٹیالہ کے گرودوارا دکھ نوارن کے اطراف میں بڑی تعداد میں پولس دستے تعینات ہیں۔شہر کی ناکا بندی کی جارہی ہے۔
      شہروں سےلےکر گاؤں تک سخت نظر رکھی جارہی ہے اور ناکا بندی کی جارہی ہے۔پٹیالہ کے نزدیک بابا رنجیت سنگ ڈھیری والے پر ہوئے جان لیوا حملے کے بعد حکومت کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی جس سے سکھ مذہب کے رہنماؤں کی تحفظ پر کوئی آنچ آئے۔ امرت سر میں سکھ تنظیموں کی سرگرمیوں کے پیش نظر ان پر سخت نگاہ رکھی جارہی ہے۔دمدمی ٹکسال نے سبھی سکھ تنظیموں سے چھ جون کو اکال تخت پر پہنچنے کی اپیل کرکے حکومت کی تشویش بڑھا دی تھیں۔
      حکومت لااینڈ آرڈر برقرار رکھنے کےلئے کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتی ہےکیونکہ خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کچھ بیرونی طاقتیں اندرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر پنجاب میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔چھ جون کو سکھ تنظیموں کے سرگرم رہنے کا شبہ ہے۔ایسے حالات میں کچھ سماج دشمن عناصر حالات کا فائدہ اٹھا کر ریاست کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،لیکن حکومت امن وقانون کسی حالت میں بھی خراب نہیں ہونے دے گی۔
      پنجاب میں سکھ تنظیموں کے درمیان گزشتہ نو دسمبر کو سربت خالصہ میں اکال تخت کے جتھے دار سے لےکر کچھ اور جتھے دار بنائے جانے کے بعد سے درار بڑھتی گئی۔ایک گروہ ایس جی پی سی اور اکالی تخت پر قابض ہونا چاہتاہے اور برسر اقتدار بادل گروپ کے قبضے سے سکھ تنظیموں کو آزاد کرانا اس کا مقصد ہے۔
      First published: