உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر میں 'بے قابو' کورونا پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا بڑا فیصلہ ، سبھی طرح کے پروگراموں پر روک

    مہاراشٹر میں 'بے قابو' کورونا پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا بڑا فیصلہ ، سبھی طرح کے پروگراموں پر روک

    مہاراشٹر میں 'بے قابو' کورونا پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا بڑا فیصلہ ، سبھی طرح کے پروگراموں پر روک

    Coronavirus Cases in Maharashtra : مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اگلے آٹھ دن کافی اہم ہیں ۔

    • Share this:
      مہاراشٹر میں سبھی سرکاری ، مذہبی ، سیاسی اور سماجی پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو اس کا اعلان کیا ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ایک دن میں 6971 کیسیز سامنے آئے ہیں جبکہ ممبئی میں 850 افراد متاثر پائے گئے ہیں ۔ ادھو ٹھاکرے نے سبھی عوامی پروگراموں پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تشہیر کرتے ہیں اور کورونا کی نہیں ۔

      وزیر اعلی ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار کی سبھی میٹنگیں آن لائن ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اگلے آٹھ دن کافی اہم ہیں ۔ مہاراشٹر کے وزریر اعلی نے کہا کہ کورونا مہاراشٹر میں دوبارہ اپنا سر اٹھا رہا ہے ۔ آٹھ سے 15 دنوں میں پتہ چلے گا کہ کیا یہ دوسری لہر ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سنگل مشینری پر زیادہ بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں ۔ ہمیں ذمہ داری لینی ہوگی ۔ ہم ایک نئی مہم کی شروعات کررہے ہیں 'میں ذمہ دار ہوں' ۔ میں نے نیتی آیوگ کی میٹنگ میں کام کے وقت کو لے کر مشورہ دیا ہے ۔ الگ الگ کام کا وقت ، ورک فرام ہوم ، سینیٹائزرس کا استعمال اور سماجی فاصلہ ہماری نئی مہم کا حصہ ہوں گے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ ماسک پہنیں اور لاک ڈاون کو نا کہیں ۔

      پانچ اضلاع میں لاک ڈاون

      ادھر امراوتی ڈویزنل کلیکٹر نے اتوار کو امراوتی ، اکولہ ، بلڈھانا ، واشم اور یوت محل میں سات دنوں کیلئے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ پابندیاں یکم مارچ تک جاری رہیں گی ۔ شادیوں میں صرف 25 لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی ۔ وہیں نجی دفاتر میں صرف 15 فیصدی ملازمین کو ہی آنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی اسکول کالج بھی بند رہیں گے ۔

      پونے میں اسکول اور کالج کو 28 فروری تک بند رکھنے کا حکم 

      علاوہ ازیں پونے میں بھی لوگوں کے گھومنے پھرنے پر رات گیارہ بجے سے لے کر صبح چھ بج روک رہے گی ۔ حالانکہ اس دوران ضروری کاموں سے وابستہ لوگ آمدورفت کرسکیں گے ۔ یہ جانکاری پونے ڈویزنل کمشنر نے دی ہے ۔ ضلع میں 28 فروری تک اسکول اور کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر وجے ویڈیٹوار نے ہفتہ کو بتایا کہ اگر ریاست میں معاملات مسلسل بڑھتے رہے تو 12 گھنٹے کا نائٹ کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے ۔

      ادھر بی ایم سی نے کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے باشندگان ممبئی سے 32 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق مارشلس نے ۲20۰ فروری کو 18 لاکھ سے زیادہ لوگوں پر ماسک نہ پہننے کی وجہ سے جرمانہ لگایا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس دوران سب سے زیادہ رقم اندھیری اور باندرہ سے وصول کی گئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: