پناجی۔ گوا میں ایک گمنام خط ملا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور مبینہ طور پر اس خط پر آئی ایس آئی ایس لکھا ہوا ہے۔
گوا پولیس نے اس خط کو ریاست کے تمام پولیس تھانوں کو بھیج دیا ہے اور معاملے کو انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے آج بتایا کہ گزشتہ ہفتے ریاستی سیکرٹریٹ میں یہ دھمکی بھرا خط ملا جس کے بعد گوا پولیس حرکت میں آ گئی۔
افسر نے بتایا کہ ریاستی پولیس کی تمام ایجنسیاں اس خط کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ ہم لوگ جلد ہی اس بات کا پتہ لگا لیں گے کہ اسے کہاں سے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ کارڈ کے نچلے حصے پر آئی ایس آئی ایس لکھا ہوا ہے۔ اس خط میں ملک میں گئو کشی پر پابندی کو لے کر بھی غصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔