உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    70سال کی خاتون نے دیا بچے کو جنم، شادی کے 54 سال بعد گھر میں گونجی کلکاری

     جوڑے کی شادی تقریباً 54 سال قبل ہوئی تھی لیکن کلکاری اس کے آنگن میں گونجتی نہیں تھی۔ اب آئی وی ایف تکنیک (IVF Technique) سے جب بیٹے کے رونے کی آواز ان کے آنگن میں گونجی تو جوڑے کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔

    جوڑے کی شادی تقریباً 54 سال قبل ہوئی تھی لیکن کلکاری اس کے آنگن میں گونجتی نہیں تھی۔ اب آئی وی ایف تکنیک (IVF Technique) سے جب بیٹے کے رونے کی آواز ان کے آنگن میں گونجی تو جوڑے کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔

    جوڑے کی شادی تقریباً 54 سال قبل ہوئی تھی لیکن کلکاری اس کے آنگن میں گونجتی نہیں تھی۔ اب آئی وی ایف تکنیک (IVF Technique) سے جب بیٹے کے رونے کی آواز ان کے آنگن میں گونجی تو جوڑے کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔

    • Share this:
      راجستھان کے الور ضلع میں ایک 70 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون کے شوہر کی عمر 75 سال ہے۔ جوڑے کی شادی تقریباً 54 سال قبل ہوئی تھی لیکن کلکاری اس کے آنگن میں گونجتی نہیں تھی۔ اب آئی وی ایف تکنیک (IVF Technique) سے جب بیٹے کے رونے کی آواز ان کے آنگن میں گونجی تو جوڑے کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ اگرچہ ڈاکٹروں کے مطابق اس عمر میں خاتون کے حاملہ ہونے کی وجہ سے کئی ڈر تھے لیکن آخر کار سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔

      الور میں انڈو آئی وی ایف ٹیسٹ ٹیوب بے بی سینٹر کے سائنسی ڈائریکٹر اور ایمبریولوجسٹ ڈاکٹر پنکج گپتا نے بتایا کہ چندراوتی اور گوپی سنگھ جوڑے جھنجھنو ضلع کے سنگھانا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ چندراوتی کی عمر تقریباً 70 اور گوپی سنگھ کی عمر 75 سال ہے۔ شادی کے بعد اولاد نہ ہونے سے ناخوش اس جوڑے نے کئی جگہ علاج کروایا لیکن خوشی ان کے جھولی میں نہ آسکی۔

      بہت سے شکوک و شبہات تھے۔
      تقریباً ڈیڑھ دو سال قبل وہ اپنے رشتہ دار کے ذریعے یہاں آئے تھے۔ اس کے بعد یہاں علاج شروع کیا گیا۔ چندراوتی دیوی 9 ماہ قبل IVF عمل کے ذریعے تیسری کوشش میں حاملہ ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ اس وقت خوشی تو تھی لیکن خدشہ یہ تھا کہ اتنی زیادہ عمر میں 9 ماہ تک حمل رہے گا اور پھر اس کے بعد کامیاب ڈلیوری ہو سکے گی یا نہیں۔ لیکن آخر کار پیر کو سب کچھ ممکن ہو گیا۔ بچہ صحت مند ہے۔

      نیا قانون جون 2022 سے نافذ ہو گیا ہے۔
      گپتا کے مطابق ہندوستان کی پارلیمنٹ نے دسمبر 2021 اور جنوری 2022 میں ایک قانون پاس کیا تھا۔ یہ جون 2022 سے نافذ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اب کوئی بھی IVF بانجھ پن سنٹر 50 سال سے زائد عمر کی خواتین اور مردوں کو علاج فراہم نہیں کر سکے گا اور نہ ہی وہ بڑی عمر میں علاج کروا سکیں گے۔ لیکن یہ جوڑے کی خوش قسمتی ہے کہ یہ جوڑا اس قانون کے نافذ ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی اس کے عمل میں آ گیا تھا اور اس عمر میں والدین بن گیا تھا۔

      رومانٹک تصویروں سے مونی رائے نے شوہر کی سالگرہ کو بنایا خاص، Lip Lock والی فوٹو وائرل

      کھلی شرٹ اور شارٹس میں Pooja Hegde نے دکھایا بولڈ انداز، دیکھ کر تھم گئی مداحوں کی سانس

      گوپی سنگھ 40 سال قبل ریٹائر ہوئے تھے۔
      گوپی سنگھ ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں۔ انہیں فوج سے ریٹائر ہوئے 40 سال ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جنگ میں گوپی سنگھ کو بھی گولی لگی تھی۔ شادی کی تقریباً ساڑھے پانچ دہائیوں کے بعد اب ان کے گھر میں چراغ جل رہا ہے۔ خوشی کا تحفہ آگیا۔ یہ اتفاق کی بات ہے کہ چندراوتی کا سیزرین آپریشن کرنے والی ڈاکٹر کرنل رینا یادو بھی ایک سپاہی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: