ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

الور موب لنچنگ : مقتول اکبر کو رات ایک بجے کیا گیا سپرد خاک ، تین افراد گرفتار ، دیگر کی بھی شناخت

راجستھان کے الور میں پیٹ پیٹ کر مار دئے گئے 28 سالہ اکبر خان کو گزشتہ رات تقریبا ایک بجے سپرد خاک کردیا گیا ۔

  • Share this:
الور موب لنچنگ : مقتول اکبر کو رات ایک بجے کیا گیا سپرد خاک ، تین افراد گرفتار ، دیگر کی بھی شناخت
اہل خانہ احتجاج کرتے ہوئے ۔

راجستھان کے الور میں پیٹ پیٹ کر مار دئے گئے 28 سالہ اکبر خان کو گزشتہ رات تقریبا ایک بجے سپرد خاک کردیا گیا ۔ ان کو ہریانہ کے نوح ضلع کے کولگاوں میں سپرد خاک کیا گیا ۔ اس سے قبل اہل خانہ نے اکبر کی لاش رکھ کر دھرنا بھی دیا ۔ علاوہ ازیں کچھ گاوں والے راجستھان - ہریانہ بارڈر پر جمع ہوئے اور اہل خانہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔

ادھر اکبر کے ساتھ مبینہ مار پیٹ کے الزامات میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر افراد کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ اکبر کا اس وقت پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا جب وہ وہ لاڈپور گاوں سے خریدی گئی گایوں کو لے کر ہریانہ کے نوح ضلع کے کولگاوں جارہے تھے ۔

اس سے قبل سی این این نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر کی ماں نے کہا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے کیلئے انصاف چاہئے ، جس کا قتل کردیا گیا ۔ جب تک انصاف نہیں کیا جاتا ہے ، تب تک ہم اس کی لاش کو دفن نہیں کریں گے ۔

ادھر اس واقعہ پر مرکزی وزیر وزیر راجیہ وردھن راٹھور نے ٹویٹ کرکے اس کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ایسے واقعات اگر کسی کے بھی ساتھ اور کہیں پر بھی ہورہے ہیں تو یہ غیر قانونی اور غلط کام ہے ، وہاں کی انتظامیہ کو فوری کارروائی کرنی چاہئے ۔

First published: Jul 22, 2018 09:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading