راجستھان: مذہبی رسم میں جبراََ شامل ہونے پر پولیس نے 6 افراد کو کیا گرفتار
اجمیر درگاہ کی فائل فوٹو
راجستھان میں ضلع اجمیر کے سرواڑ قصبے میں خواجہ فخرالدین حسن چشتی سرواڑی کے سالانہ عرس میں مذہبی رسم کے دوران جبراََ پہنچنے پر پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اجمیر۔ راجستھان میں ضلع اجمیر کے سرواڑ قصبے میں خواجہ فخرالدین حسن چشتی سرواڑی کے سالانہ عرس میں مذہبی رسم کے دوران جبراََ پہنچنے پر پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے آج بتایا کہ اجمیر درگاہ شریف انجمن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز حسب ِ روایت چادر پیش کی گئی جس کے لئے صرف 10 لوگوں کو انتظامیہ کی منظوری ملی تھی، لیکن چادر کی رسم کے موقع پر 60 سے زائد افراد کا گروپ اس مذہبی پروگرام میں حصہ لینے پہنچ گیا ۔ اس پر درگاہ کمیٹی کی اطلاع پر سرواڑ تھانہ افسر مایا جاپتے وہاں پہنچے اور دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں سمجھایا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے چھ افراد جمال الدین، محی الدين، محمد میراج، بسنت کشواہا، اظہر الدین اور نواب قریشی نہیں مانے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔واضح ر ہے کہ سرواڑ شریف میں چل رہے سالانہ عرس کے موقع پر چنیدہ پاس شدہ لوگوں کے ذریعے مذہبی رسوم ادا کرائی جا رہی ہے اور کسی بھی بیرونی شخص کو درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔ عرس آج دوپہر ایک بجے قل کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔