உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب امیتابھ بنے ' انکریڈیبل انڈیا ’ کے برانڈ ایمبسیڈر، وزارت سیاحت نے ان کے نام پر لگائی مہر

    نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اب 'انکریڈیبل انڈیا ’کے نئے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے۔

    نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اب 'انکریڈیبل انڈیا ’کے نئے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے۔

    نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اب 'انکریڈیبل انڈیا ’کے نئے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اب 'انکریڈیبل انڈیا ’کے نئے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے۔ برانڈ ایمبسڈر بننے کی دوڑ میں امیتابھ بچن کے ساتھ اکشے کمار، پرینکا چوپڑہ اور دیپکا پادوکون کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ لیکن بازی امیتابھ بچن کے ہاتھ لگی۔ سیاحت کی مرکزی وزارت نے ' انکریڈیبل انڈیا ’کے برانڈ سفیر کے لئے بگ بی کے نام پر مہر لگا دی۔.

      اس سے پہلے امیتابھ بچن نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی تک حکومت نے ' انکریڈیبل انڈیا ’کے برانڈ سفیر کے لئے ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔ لیکن ملک اور معاشرے کے لئے کسی بھی قسم کا کام کرنے کے لئے وہ ہمیشہ تیار رہیں گے۔

      غور طلب ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان پہلے انکریڈیبل انڈیا مہم کا چہرہ تھے۔ لیکن کمپنی کے ساتھ حکومت کا معاہدہ ختم ہونے کے ساتھ ہی عامر ' انکریڈیبل انڈیا’ مہم کا چہرہ نہیں رہے۔
      First published: