احمدآباد۔ نوٹ بندی کے معاملے پر نریندر مودی حکومت کی سخت نکتہ چینی کرنے والے نوبل انعام یافتہ ہندوستانی ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کو وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست میں ریاستی حکومت کی طرف سے منعقد سابقہ نوبل انعام یافتگان کی ملک میں اپنی طرح کی پہلی نمائش میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ کے آٹھویں ایڈیشن کے حصہ کے طور پر نو جنوری سے یہاں سائنس سٹی میں منعقد پانچ ماہ کی اس نمائش کا افتتاح خود نریندر مودی ہی کریں گے ۔ گجرات کے چیف سکریٹری جے این سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں س کہا کہ اپنے طرح کی اس پہلی نمائش میں مسٹر سین کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت کے فیصلے کا دفا ع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر سین ایک ماہر معاشیات ہیں جب کہ یہ نمائش بنیادی طور پر سائنس پر مبنی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں سائنس اور متعلقہ شعبوں کے آٹھ سے دس سابق نوبل انعام یافتگان شرکت کریں گے۔ وہ لوگوں سے اپنی ایجادات اور انسانیت پر اس کے اثرات کے بارے میں بات کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں چیف سکریٹری نے کہا کہ مسٹر سین کو مستقبل میں وائبرنٹ گجرات کانفرنس میں مدعو کیا جاسکتا ہے۔ یہ ہر دو سال پر منعقد ہوتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔