احمدآباد۔ احمدآباد کےعلاقہ شاہ عالم میں رہنے والی امرین شیخ نے گولہ پھینگ و پاورلفٹنگ کھیل میں مہارت حاصل کر کئی میڈل و ٹرافی حاصل کئے ہیں۔ لیکن معاشی تنگی نے امرین کو کامن ویلتھ گیم کا حصہ نہیں بننے دیا۔
کامن ویلتھ گیمس میں امرین کا انتخاب بھی ہو گیا تھا لیکن امرین کو اس کھیل میں کینیڈا جانے کے لئے تقریبا تین لاکھ روپئے کی ضرورت تھی جو اس کے اہل خانہ کے پاس نہیں ہے۔ امرین کے مطابق اس بار کامن ویلتھ میں جانے کا خواب تو ٹوٹ چکا ہے لیکن آئندہ سال اگر اسے کوئی اسپانسرملتا ہے تو وہ ضرور جائے گی۔
خیال رہے کہ امرین کے ماں باپ نے امرین کا ہمیشہ ساتھ دیاہے جس سے وہ اس مقام تک پہنچی۔ امرین تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ نوکری بھی کرتی ہے ، اس طرح وہ اپنا خرچ خود ہی برداشت کرتی ہے۔ اسی قابلیت کو دیکھ کر امرین کے والدین اس کو ’’لیڈی باہو بلی‘‘ کہتے ہیں۔امرین کو اس مقام تک پہنچانے میں اس کے والدین کا ہاتھ رہا ہے۔ امرین کی امی کا کہنا ہے کہ دن رات محنت کرکے میری بیٹی اس مقام تک پہنچی ہے اور پورے گجرات و ملک کا نام روشن کر رہی ہے ۔ لیکن اب ہمارا خواب ہے کہ ہم اسے کامن ویلتھ گیمس میں بھی کھیلتے دیکھیں۔
معاشی تنگی سے دوچار امرین نے گجرات سرکار سے اپیل کی ہے کہ اسے بھی اس کھیل میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے اور اس کی حکومت گجرات مدد کرے تاکہ احمدآباد کی یہ لڑکی پوری دنیا میں گجرات کا نام روشن کر سکے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔