خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ پکڑا گیا، پنجاب کے موگا سے ہوا گرفتار، بھیجا جائے گا ڈبرو گڑھ جیل
خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ گرفتار
خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو آج موگا ضلع میں گرفتار کرلیا گیا۔ امرت پال پر این ایس اے لگاتے ہوئے اسے آسام کی ڈبرو گڑھ جیل بھیجنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس بیورو کی مشترکہ کارروائی میں امرت پال گرفتار ہوا ہے۔ امرت پال گذشتہ کئی دنوں سے مفرور تھا۔
چنڈی گڑھ: خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کو آج موگا ضلع میں گرفتار کرلیا گیا۔ امرت پال پر این ایس اے لگاتے ہوئے اسے آسام کی ڈبرو گڑھ جیل بھیجنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس بیورو کی مشترکہ کارروائی میں امرت پال گرفتار ہوا ہے۔ امرت پال گذشتہ کئی دنوں سے مفرور تھا۔ پنجاب پولیس اور سیکیورٹی ادارے مسلسل اس کی تلاش میں جٹی ہوئی تھی۔ امرت پال کو پکڑنے کے لیے پورے ملک میں نیپال کی سرحد تک آپریشن چلائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب پولیس نے ٹویٹ کرکے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی اطلاع دی۔
پنجاب پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'امرت پال سنگھ کو آج موگا ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے شہریوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور کسی قسم کی فرضی خبریں شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حال ہی میں امرت پال کے سب سے اہم ساتھی پپل پریت سنگھ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد 15 اپریل کو امرت پال کے سب سے اہم ساتھی جوگا سنگھ کو فتح گڑھ صاحب ضلع سے پکڑا گیا تھا۔ امرت پال پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو مسلسل چکما دے رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ امرت پال کو جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کے آبائی گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اسی گاؤں میں منعقدہ ایک تقریب میں گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں امرت پال کو وارث پنجاب دے کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق امرت پال کو پکڑنے کی کارروائی مشترکہ کی گئی ہے۔ کاؤنٹر انٹیلی جنس اور پنجاب پولیس کی ٹیم نے مل کر یہ کارروائی کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ امرت پال کو جلد ہی آسام لے جایا جائے گا۔ درحقیقت ایسا مانا جا رہا ہے کہ امرت پال پنجاب جیل میں رہ کر اپنا نیٹ ورک بڑھا سکتا ہے۔ اس لیے اسے غیر ہندی ریاست آسام کے جیل میں رکھا جائے گا۔
بتا دیں کہ 18 مارچ سے امرت پال سنگھ مفرور تھا۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق امرت پال تین چار دن پہلے موگا پہنچا تھا۔ 28 مارچ کو ہوشیار پور سے فرار ہونے والے امرت پال نے تب سے کئی مقامات پر اپنا ٹھکانہ بدل لیا تھا۔ بتا دیں کہ امرت پال سنگھ 'وارس پنجاب دے' تنظیم کے سربراہ ہیں۔ وہ الگ ملک خالصتان کا مطالبہ کر رہا ہے۔ وہ چند روز قبل دبئی سے واپس آیا تھا۔ وارث پنجاب دے نامی تنظیم پنجابی اداکار دیپ سدھو نے بنایا تھا۔
دیپ سدھو کی موت کے بعد امرت پال نے اس پر قبضہ کر لیا۔ اس نے دبئی سے آکر تنظیم میں لوگوں کو شامل کرنا شروع کیا۔ امرت پال کے ہندوستان واپسی آئی ایس آئی کے منصوبے کا حصہ بتائی جاتی ہے۔ امرت پال پہلی بار اس سال 23 فروری کو سرخیوں میں آئے تھے۔ اس نے اپنے قریبی دوست کو چھڑانے کے لیے ہزاروں حامیوں کے ساتھ اجنالہ تھانے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اس کے بعد اس نے کئی ٹی وی چینلوں کو دیئے گئے انٹرویو میں الگ خالصتان کا مطالبہ کیا تھا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔