ناگپورسے ایک مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹ کو گرفتارکیا گیا ہے۔ نشانت اگروال نام کا یہ شخص براہموس کی ناگپوریونٹ میں کام کررہا تھا۔ الزام ہے کہ براہموس میزائل یونٹ میں کام کرتے ہوئے اس نے براہموس سے متعلق تکنیکی اوردیگرخفیہ اطلاعات پاکستان اورامریکہ کوفراہم کی ہیں۔
فی الحال نشانت اگروال نامی اس شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کے بارے میں مزید اطلاعات جمع کی جارہی ہیں۔ یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس نے کیا کیا اطلاعات لیک کی ہیں۔
مبینہ آئی ایس آئی ایجنٹ کو اترپردیش اے ٹی ایس اوردیگرخفیہ افسران کی مشترکہ کارروائی میں گرفتارکیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسے آفیشیل سیکریٹ ایکٹ (سرکاری خفیہ ایکٹ) کے تحت گرفتارکیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسے 18-2017 کا "ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ" (نوجوان سائنسداں ایوارڈ) بھی مل چکا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اتوار شب سے ہی ایک ٹیم اس شخص کو ٹریک کرنے کی کوشش میں مصروف ہوئی تھی۔ پیر کو آخرکاراسے پکڑ لیا گیا۔ براہموس ایئرواسپیس ہندوستان اورروس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کے لئے جاسوسی کر رہا 'ایجنٹ'، گرفتارفیس بک سے ہوئی تھی بھرتی سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔