ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کیجریوال سے جو امیدیں لگائی تھیں ، انہوں نے چور چور کر دیا : انا ہزارے

معروف سماجی خدمت گار انا ہزارے نے آج کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے چند کابینی ساتھیوں کے جیل جانے اور ان کے مبینہ طورپر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کو دیکھ کر وہ بہت دکھی ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Sep 06, 2016 07:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال سے جو امیدیں لگائی تھیں ، انہوں نے چور چور کر دیا : انا ہزارے
معمر سماجی کارکن انا ہزارے: فائل فوٹو۔

پنے : معروف سماجی خدمت گار انا ہزارے نے آج کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے چند کابینی ساتھیوں کے جیل جانے اور ان کے مبینہ طورپر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کو دیکھ کر وہ بہت دکھی ہیں۔ 78سالہ گاندھی وادی لیڈر مسٹر ہزارے نے پنے کے نزدیک اپنے آبائی شہر رالے گن سدھی میں نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی میں کیجریوال حکومت میں جو ہو رہا ہے، اس سے انہیں کافی دکھ پہنچا ہے۔

مسٹر کیجریوال کے ساتھ گزارے دنوں کو یاد کرتے ہوئے مسٹر ہزارے نے کہا کہ جب وہ (مسٹر کیجریوال) میرے ساتھ تھے، تب انہوں نے 'گرام سوراج پر ایک کتاب لکھی تھی۔کیا ہم اسے گرام سوراج کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بہت دکھی ہوں۔ میں نے کیجریوال سے جو امیدیں کی تھیں، انہوں نے انہیں چور چور کر دیا۔

مسٹر انا ہزارے کا یہ ردعمل دہلی کے خواتین واطفال کی فلاح وبہبود کے سابق وزیر سندیپ کمار کے ایک خاتون کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے تناظر میں آیا ہے۔ مسٹر ہزارے نے کہا کہ میں نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا۔آپ اپنی پارٹی قائم کرنے کے بعد ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں۔آپ ملک میں ریلیاں کریں گے ،لیکن آپ یہ کیسے جانیں گے کہ آپ کی پارٹی سے وابستہ ہونے والے لوگ اچھے کردار کے ہیں یا نہیں۔ کیجریوال کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اروند بہت برسوں تک میرے ساتھ رہے۔مجھے ان سے بہت امیدیں تھی۔ میں امید کر رہا تھا کہ وہ ملک کی سیاست میں ایک مختلف مثال پیش کریں گے اور وہ ملک کو ایک مختلف سمت دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

First published: Sep 06, 2016 07:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading