سماجی کارکن انا ہزارے نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود لوک پال بل 2013 کو نافذ نہ کرنے پر مرکز کی مذمت کی ہے۔ پیر کے روز انہوں نے انسداد بدعنوانی قانون کو نافذ کرنے اور کسانوں سے متعلق مطالبات کو لےکر 30 جنوری سے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔
ہزارے نے کہا کہ اگر لوک پال ہوتا تو رافیل ’اسکیم‘ نہیں ہوا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ملک پر ’ آمریت‘ کی طرف جانے کا ’خطرہ‘ منڈلا رہا ہے۔ قابل غور ہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں لوک پال کے مطالبہ کو لےکر انا ہزارے کی یہ تیسری بھوک ہڑتال ہوگی۔ سال 2011 میں انا پہلی مرتبہ دہلی کے رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔
ہزارے نے کہا، ’’ اگر لوک پال ہوتا تو رافیل جیسا اسکیم نہ ہوا ہوتا۔ میرے پاس رافیل سے متعلق متعدد کاغذات ہیں۔ میں دو دن میں ان کا مطالعہ کرنے کے بعد دوسری پریس کانفرنس کروں گا۔ مجھے ایک بات سمجھ میں نہیں آتی کہ معاہدہ سے ایک ماہ پہلے بنی ایک کمپنی کو اس میں پارٹنر کیسے بنایا گیا‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔