ہوم » نیوز » No Category

انا نے کیجریوال کو لکھا خط، کہا 'مجھے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ آپ نے وعدہ پورا نہیں کیا

کیجریوال کو 23 دسمبر کو بھیجے خط میں انا نام سے مقبول سماجی کارکن نے دہلی کے وزیر اعلی پر حملہ کیا۔ انا نے کہا کہ اگر نظام میں تبدیلی لانا ہے تو قیادت کو قول اور فعل میں فرق نہیں رکھنا چاہئے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Dec 24, 2016 10:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انا نے کیجریوال کو لکھا خط، کہا 'مجھے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ آپ نے وعدہ پورا نہیں کیا
کیجریوال کو 23 دسمبر کو بھیجے خط میں انا نام سے مقبول سماجی کارکن نے دہلی کے وزیر اعلی پر حملہ کیا۔ انا نے کہا کہ اگر نظام میں تبدیلی لانا ہے تو قیادت کو قول اور فعل میں فرق نہیں رکھنا چاہئے۔

نئی دہلی۔ بدعنوانی کے خلاف مہم چلانے والے انا ہزارے نے عطیہ دہندگان کی فہرست عوامی کرنے کا اپنا وعدہ پورا نہ کرنے پر آج عام آدمی پارٹی (آپ) کی سخت تنقید کی۔ ہزارے نے ایسے وقت میں 'آپ' کی تنقید کی ہے جب 'آپ'، کانگریس اور بی جے پی سے ان کے ذرائع آمدنی کو لے کر سوال کر رہی ہے۔


کیجریوال کو 23 دسمبر کو بھیجے خط میں انا نام سے مقبول سماجی کارکن نے دہلی کے وزیر اعلی پر حملہ کیا۔ انا نے کہا کہ اگر نظام میں تبدیلی لانا ہے تو قیادت کو قول اور فعل میں فرق نہیں رکھنا چاہئے۔


بدعنوانی مخالف مہم چھیڑنے والے ہزارے نے کہا کہ ملک اور معاشرے کی بہتری کے لئے میں نے مہاراشٹر میں لوگوں سے جڑے کئی اہم کاموں کو ایک طرف رکھ دیا اور بغیر کسی مفاد کے آپ کو وقت دیا اور ملک کے لئے بڑا خواب دیکھا۔ لیکن میرا خواب بکھر گیا۔ انہوں نے 'آپ' کے معطل رکن امریکہ میں ملازم ڈاکٹر منيش رائے جادا کے اس خط کا حوالہ دیا کہ پارٹی کے عطیہ دہندگان کے ریکارڈ جون، 2016 سے اس کی ویب سائٹ سے غائب ہو گئے ہیں۔ رائے جادا نے آج راج گھاٹ پر 'چندہ نہیں ستیہ گرہ' بھی شروع کیا۔


ادھر 'آپ' کے قومی خزانچی راگھو چڈھا نے دعوی کیا کہ ہزارے کو اس معاملے پر کانگریس لیڈر گمراہ کر رہے ہیں اور بی جے پی اس کے عطیہ دہندگان کو دھمکانے کے لئے سرکاری ایجنسیوں کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔
First published: Dec 24, 2016 10:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading