உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات: سورت میں بچی کے ساتھ زیادتی، پولیس کر رہی ہے ملزم کی تلاش

    علامتی تصویر

    الزام ہے کہ پڑوس میں رہنے والا انل اسے اپنے ساتھ لے گیا اور اس کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا قتل کر دیا

    • Share this:
      سابرکانٹھا میں ڈیڑھ سال کی بچی کی عصمت دری کا معاملہ ابھی رکا نہیں تھا کہ اب گجرات کے سورت میں ساڑھے تین سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس کو الرٹ رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ملزم ابھی بھی پولیس کی گرفت سے فرار بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
      اطلاع کے مطابق، سورت میں ایک گھر کے باہر ساڑھے تین سال کی بچی کھیل رہی تھی۔ الزام ہے کہ پڑوس میں رہنے والا انل اسے اپنے ساتھ لے گیا اور اس کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا قتل کر دیا۔ اہل خانہ کے مطابق جب بچی کی تلاش شروع کی گئی تو اس کی لاش  پاس کے ہی ایک گھر میں ملی۔ حادثہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ اب تک ملی اطلاعات کے مطابق پولیس اس معاملہ میں انل یادو نامی شخص کی تلاش کر رہی ہے جو فرار بتایا جا رہا ہے۔
      First published: