உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غریبی کا رونا رونے کی بجائے مثبت سوچ لے کر آگے بڑھیں : انصار شیخ

    ناندیڑ : محض 21 سال کی عمر میں یو پی ایس سی جیسے اہم ترین امتحان میں کامیابی کا جھنڈا گاڑنے والے جالنہ کے انصار شیخ کا ریاست بھر میں اعزاز کیا جا رہا ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      ناندیڑ : محض 21 سال کی عمر میں یو پی ایس سی جیسے اہم ترین امتحان میں کامیابی کا جھنڈا گاڑنے والے جالنہ کے انصار شیخ کا ریاست بھر میں اعزاز کیا جا رہا ہے ۔ انصار شیخ کے اعزازی سلسلہ میں ناندیڑ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے دوران ناندیڑ کے عوام کی جانب سے انصار شیخ کا پرجوش استقبال کیا گیا اور ان کی غیر معمولی کامیابی کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔
      تہنیتی تقریب میں ناندیڑ رینج کے آئی جی سی پرساد اور ضلع ایس پی سندیپ این کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا ۔ تقریب میں انصار شیخ نے اپنے تجربات کی روشنی میں کامیابی کے رہنمایا اصول بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان مشکل سے مشکل حالات میں بھی بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کرسکتا ہے اور کیلئے خود کو جیتا جاگتا ثبوت بتایا ۔ ساتھ ہی ساتھ شیخ انصار نے کہا کہ غریبی کا رونا رونے والے نوجوان مثبت سوچ لے کر آگے بڑھیں ، کامیابی خود بخود ان کے قدم کو چومے گی۔
      First published: