ایسوسی ایشن آف انڈین مسلم اسٹوڈنٹس کی جانب سے ریاست گیر جہیز مخالف مہم کا آغاز

ناندیڑ۔ جہیز کا لین دین ایک ایسی سماجی برائی ہے جس کی وجہ سے آج کئی بچیوں کی شادی نہیں ہوپا رہی ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated :
  • Share this:

    ناندیڑ۔ جہیز کا لین دین ایک ایسی سماجی برائی ہے جس کی وجہ سے آج کئی بچیوں کی شادی نہیں ہوپا رہی ہے ۔ غریب والدین اپنی بچیوں کی شادی کےلیے قرضے حاصل کرتے ہیں اورساری زندگی قرض کی ادائیگی میں کٹ جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جہیز کے خاتمہ کو وقت کی ایک ضرورت سمجھتے ہوئے ایسوسیشن آف انڈین مسلم اسٹوڈنٹس کی جانب سے ان دنوں جہیز مخالف مہم چلائی جارہی ہے ۔21 سے 30 اپریل کے دوران چلائی جارہی اس مہم کے ذریعہ جہیز کی برائیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے- ساتھ ہی تقریب نکاح کے بارے میں اسلام کی سادگی پر مبنی تعلیمات کو عام کیا جارہا ہے ۔

    جہیز مخالف مہم کے تحت ناندیڑ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ پریس کانفرنس میں تنظیم کے ذمہ داران نے جہیز مخالف مہم کے تحت انجام دی جارہی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں ، ساتھ ہی اس مہم کو کامیاب بنانے کےلیے لوگوں سے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔

    First published: