ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اڑتا پنجاب: سینسر بورڈ کے خلاف بامبے ہائی کورٹ پہنچے انوراگ کشیپ

نئی دہلی۔ فلم اڑتا پنجاب پر جاری تنازعہ کے درمیان پروڈیوسر انوراگ کشیپ کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jun 08, 2016 04:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اڑتا پنجاب: سینسر بورڈ کے خلاف بامبے ہائی کورٹ پہنچے انوراگ کشیپ
نئی دہلی۔ فلم اڑتا پنجاب پر جاری تنازعہ کے درمیان پروڈیوسر انوراگ کشیپ کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

نئی دہلی۔ فلم اڑتا پنجاب پر جاری تنازعہ کے درمیان پروڈیوسر انوراگ کشیپ کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ انوراگ کشیپ نے سینسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کا رخ کرتے ہوئے فلم کے لئے اے سرٹیفکیٹ کی مانگ کی تھی۔


انوراگ کی درخواست پر بامبے ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ انوراگ کشیپ کو روائزنگ کمیٹی کا لیٹر دیا جائے۔ فلم میں سین کیوں کٹ کئے گئے ہیں، وہ ساری باتیں لیٹر میں لکھی ہیں۔ یہ لیٹر سینسر بورڈ انوراگ کو نہیں دے رہا ہے۔


وہیں سی بی ایف سی کے رکن اشوک پنڈت نے کہا کہ فلم سے کسی کو کیا دقت ہو سکتی ہے۔ اگر ہم اپنی ریاستوں کے نام پر فلم کا نام نہیں رکھیں گے تو پھر کس کے نام پر رکھا جائے گا۔ اگر کسی سیاسی پارٹی کا دباؤ تھا تو پھر ٹریلر کیسے ریلیزہوا۔ جب ٹریلر کو بغیر کٹ کرکے لانچ ہونے دیا تو اس وقت کیوں ریلیز کی۔ یا تو آپ نے اس وقت ڈیوٹی نہیں نبھائی یا اب نہیں نبھا رہے ہیں۔

First published: Jun 08, 2016 04:49 PM IST