ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

امرتسر میں آٹو سے ٹکرائی کیجریوال کی کار، دوسری گاڑی میں شفٹ کئے گئے

پنجاب کے دورے کے دوسرے دن آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کار سے آٹو کی ٹکر ہو گئی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 09, 2016 11:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امرتسر میں آٹو سے ٹکرائی کیجریوال کی کار، دوسری گاڑی میں شفٹ کئے گئے
پنجاب کے دورے کے دوسرے دن آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کار سے آٹو کی ٹکر ہو گئی ہے۔

امرتسر : پنجاب کے دورے کے دوسرے دن آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کار سے آٹو کی ٹکر ہو گئی ہے۔ یہ سڑک حادثہ امرتسر میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد کیجریوال کو دوسری گاڑی میں شفٹ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کیجریوال پوری طور پر محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلی کیجریوال اپنے چار دن کے پنجاب دورے پر ہیں۔ وہ آج گولڈن ٹیمپل جائیں گے۔ اس سے پہلے کل لدھیانہ میں انہوں نے اکالی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بادل حکومت ہمارے خلاف سازش رچ رہی ہے اور 63 فرضی سی ڈی بنوارکھی ہیں۔

کیجریوال نے کہا کہ سکھبیر بادل کو جیل بھجوانے تک پنجاب میں رہوں گا۔ اس سے پہلے لدھیانہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچتے ہی کیجریوال کو خواتین کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

اکالی دل اور کانگریس کارکنوں نے کیجریوال کو سیاہ پرچم دکھا کر مظاہرہ کیا۔ یہ تمام خواتین سندیپ کمار کے جنسی اسکینڈل کو لے کر احتجاج کررہی تھی۔ یہی نہیں لدھیانہ سے پہلے دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

First published: Sep 09, 2016 11:09 AM IST