ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کیجریوال نے ہرمندر صاحب میں سیوا کرکے مانگی معافی ، دھوئے برتن

سیوا کے لئے کیجریوال صبح تقریبا پونے چار بجے ہرمندر صاحب پہنچے اور ہاتھ جوڑتے ہوئے ہرمندر صاحب کے اندر داخل ہوئے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 18, 2016 09:05 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال نے ہرمندر صاحب میں سیوا کرکے مانگی معافی ، دھوئے برتن
سیوا کے لئے کیجریوال صبح تقریبا پونے چار بجے ہرمندر صاحب پہنچے اور ہاتھ جوڑتے ہوئے ہرمندر صاحب کے اندر داخل ہوئے

امرتسر : عام آدمی پارٹی کے منشور تنازع کے طول پکڑنے کے بعد اتوار کو امرتسر پہنچے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے معافی مانگنے کے لئے آج ہرمندر صاحب میں سیوا کی ۔ سیوا کے لئے کیجریوال صبح تقریبا پونے چار بجے ہرمندر صاحب پہنچے اور ہاتھ جوڑتے ہوئے ہرمندر صاحب کے اندر داخل ہوئے ۔


اندر پہنچنے کے بعد کیجریوال نے لنگر ہال میں برتن دھوئے ۔ اس موقع پر آشیش کھیتان سمیت کئی لیڈر بھی کیجریوال کے ساتھ برتن دھوتے نظر آئے ۔ کیجریوال کے ساتھ آشیش کھیتان ، سنجے سنگھ ، ایم ایل اے جرنیل سنگھ ، پنجاب کے پارٹی کنوینر سچا سنگھ سمیت کئی لیڈر موجود تھے ۔ سیوا کے بعد ہرمندر صاحب سے باہر نکل کر کیجریوال نے منشور میں غلطی کے لئے معافی مانگی اور کہا کہ ان سے انجانے میں یہ غلطی ہوئی تھی ۔  اس سے قبل اتوار کو امرتسر پہنچے کیجریوال کو کافی مخالفتوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔

First published: Jul 18, 2016 09:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading