احمد آباد : آسارام جنسی استحصال کے الزام میں جیل میں بند ہیں ، لیکن جیل میں بند رہنے کے بعد بھی آسارام کی ایک نئی سازش کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ اس سازش کو انجام آسارام کا خاص سپہ سالار کارتک ہلدر دینا چاہتا تھا ۔ پولیس کے مطابق ہلدر نے جنسی استحصال کیس کی جانچ کر رہی پولیس افسر چنچل مشرا کو بم سے اڑانے کی سازش رچی تھی ۔
خیال رہے کہ آسارام ایک ایسا سنت ہے ، جس کے کبھی کروڑوں بھکت تھے، لیکن ایک جنسی استحصال کے الزام نے اس سنت کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ۔ جو سنت کبھی اپنے بھکتوں کو روحانی تقریر کرنے کا دعوی کرتا تھا ، آج اس پر ایک بعد ایک نت نئے الزامات لگ رہے ہیں ۔ پہلے گواہوں کے قتل اور اب ایک اور سنسنی خیز انکشاف ہوا ۔ اس انکشاف کے بعد گجرات اور راجستھان پولیس ششدر رہ گئی ۔
دراصل چنچل مشرا راجستھان کے واڑہ میں تعینات ہیں ۔ چنچل پر ہی آسا رام کے ریپ کیس کی جانچ کی ذمہ داری تھی اور چنچل مشرا نے ہی آسارام کو گرفتار کیا تھا ۔ بس چنچل مشرا کی یہی خطا آسارام کے قریبی لوگوں کو ناگوار گزری اور اس نے چنچل کو سبق سکھانے کے لئے اس کے قتل کی سازش رچ ڈالی ۔
آسارام کا سب سے قریبی شارپ شوٹر کارتک اس سازش کا ماسٹرمائنڈ تھا ۔ فی الحال کارتک گجرات پولیس کی گرفت میں ہے ۔ اسی نے ہی یہ انکشاف کیا ہے ۔ کارتک نے بتایا کہ کیس کی جانچ کے دوران چنچل آسارام باپو سے سختی سے بات کرتی تھی ، اس لئے انہیں بم سے اڑانے کی سازش رچی گئی تھی ۔ پولیس کو اپنے بیان میں کارتک نے بتایا ہے کہ جب میں نے آسارام کے مخالفین کو مارنا شروع کیا ، تو ہندوستان میں پھیلے آسارام کے خادموں سے پیسے اکٹھے کیے گئے ۔
جھارکھنڈ کے رہنے والے دامودر سنگھ کو اے کے-47 خریدنے کے لئے 15 لاکھ روپے دیے گئے تھے، لیکن دو سال بعد بھی اس نے اے کے -47 نہیں دئے۔ تاہم دامودر نے اکھل گپتا کو مارنے میں استعمال ہوئی دو نالی بندوق اور 40 کارتوس مہیا کرائے تھے ۔ اکھل کو گزشتہ سال مظفرنگر میں مار دیا گیا تھا ۔ چنچل مشرا کے قتل کے لئے 25 لاکھ روپے صرف ہتھیار پر خرچ کئے گئے ۔ فی الحال گجرات پولیس نے راجستھان پولس کو اس کی مکمل معلومات دے دی ہے ۔ معلومات ملنے کے فورا بعد ہی ڈی ایس پی چنچل مشرا کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ چنچل مشرا کے مطابق انہوں نے وہی کیا جو عصمت دری کے ملزم کے ساتھ کیا جانا چاہئے ۔ مجھے اس طرح کی دھمکیوں کی پروا نہیں ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔