ممبئی۔ مسلمان روزے میں ملک میں آپسی اتحاد قائم رہنے کے لئے خصوصی دعائیں کریں نیز روز ہ رکھنے سے جو روحانی سکون حاصل ہوتا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہا رمہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی و مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چوان نے ممبئی میں حج ہاؤ س میں منعقدہ دعوت افطار کے دوران کیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی جس میں علما ،دانشور اور اہم مسلم شخصیات بھی شامل ہیں۔
َََََََََََََََََََََََََََ ََََََََََََََََََریاستی کانگریس کی جانب سے دی جانے والی روایتی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے نیکیوں کا مقدس مہینہ قرار دیا اور کہا کہ اس ماہ مبارک میں مسلمانوں کو ریاست و ملک کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگنی چاہئے۔
وزیر اعلی سے قبل سابق اقلیتی امور وزیر و سینئر کانگریس رکن اسمبلی محمد عارف نسیم خان نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے بھی رمضان اور روزے کی افادیت بتاتے ہوئے مسلمانوں سے درخواست کی کہ آج جن حالات سے ملک کے مسلمان گزر رہے ہیں اسے صبر کے ساتھ گذاریں اور خصوصی دعائیں کریں ۔اس موقع پر کئی قونصل خانوں کے سربراہان اور فلمی اور غیر فلمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔