உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برہمپتر ندی میں بھیانک حادثہ: دو کشتیوں میں ٹکر، 100 سے زائد مسافر تھے سوار، پی ایم نے ظاہر کیا دکھ

    Assam boat accident news: اطلاعات کے مطابق ایک کشتی مجولی سے نیمتی گھاٹ جا رہی تھی جبکہ دوسری کشتی مخالف سمت جا رہی تھی۔ این ڈی آر ایف کے ڈی جی ستیہ این پردھان نے بتایا کہ دونوں کشتیوں میں تقریبا 120 افراد سوار تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      گوہاٹی: آسام کے دریائے برہمپتر میں کشتی کا ایک خوفناک حادثہ پیش Assam boat accident آیا ہے۔ یہاں مسافروں سے بھری دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے بعد کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ ریاست کے جورہاٹ ضلع کے نیمتی گھاٹ پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کشتیوں میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
      اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام میں کشتی حادثے پر ظہار تعزیت پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، 'لوگوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ میں سب کی سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔
      جورہاٹ کے ایڈیشنل ڈی سی دامودر برمن نے بتایا کہ حادثے میں ملوث دونوں کشتیوں میں تقریبا 50 افراد سوار تھے جن میں سے 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک کشتی مجولی سے نیمتی گھاٹ جا رہی تھی جبکہ دوسری کشتی مخالف سمت جا رہی تھی۔ این ڈی آر ایف کے ڈی جی ستیہ این پردھان نے بتایا کہ دونوں کشتیوں میں تقریبا 120 افراد سوار تھے۔ دونوں جوہرات میں برہم پترا ندی میں ٹکرا گئیں۔ اس تصادم کے بعد بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
      ریاستی وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مجولی اور جورہاٹ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مدد سے ریسکیو آپریشن کریں۔

      وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے اپنے وزیر بمل بورا سے کہا ہے کہ وہ جلد مجولی پہنچیں اور صورتحال کا جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے سیکریٹری جنرل سمیر سنہا کو ہدایت دی ہے کہ وہ مسلسل پیش رفت پر نظر رکھیں۔ ہیمنتا بسوا نے ٹویٹ کیا کہ وہ کل مجولی پہنچیں گے اور سائٹ کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: