ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کرکٹ میچ کھیلنے سےمنع کرنے والے نوجوان کی قتل کرنے کی کوشش، سی سی ٹی وی میں قید ہوا معاملہ

گھاٹکوپر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تفتیش کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف دفعہ 326،323،427،34،504 کے تحت کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے اب تک چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

  • Share this:
کرکٹ میچ کھیلنے سےمنع کرنے والے نوجوان کی قتل کرنے کی کوشش، سی سی ٹی وی میں قید ہوا معاملہ
گھاٹکوپر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تفتیش کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف دفعہ 326،323،427،34،504 کے تحت کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے اب تک چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ممبئی:کرکٹ نوجوا ن ہوں یا بچے اس کھیل سے سبھی دلچسپی رکھتے ہیں.میدان اورگلی محلوں کھیل کر خوشی محسوس کرتے ہیں لیکن جب یہ کھیل کی طرح کھیلا جائے تک ٹھیک ہے۔ ممبئی گھاٹکوپر کے نارائن نگر قبرستان درگاہ کے پاس کچھ لوگ مقامی لوگوں کے گھروں اور دکانوں کے سامنے زبردستی کرکٹ میچ کھیلتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کر کٹ کھیلنے کے دوران کئی بار لوگوں کوگیند لگی جس کے سبب لوگوں کو کئی بار شدید چوٹیں آئیں ہیں مقامی لوگ اس کی شکایت بھی کر چکے ہیں۔


اتوار کے دن جب یہاں نوجوانوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو اسی دوران مقامی لوگوں نے کرکٹ میچ کھیلنے سے منع کیا اور دونوں فریقوں کے مابین جھڑپ شروع ہو گئی۔ تنازع اتنا بڑھ گیا کہ کرکٹ کھلاڑی اور مقامی لوگوں کے مابین تصادم ہوا۔ اسی دوران ایک مقامی شخص ہلاک اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،فوری طور پر نوجوان کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔


گھاٹکوپر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تفتیش کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف دفعہ 326،323،427،34،504 کے تحت کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے اب تک چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے.متاثرہ نوجوان کے مطابق رات کے وقت اس جگہ پر لوگ حقہ. شراب ، منشیات کا استعمال کرتے ہیں اور مقامی افراد ان کی دہشت کی وجہ سے پولیس میں شکایت نہیں کرتے ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 16, 2021 10:08 PM IST