ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس : ابوجندال سمیت 7 کو عمر قید ، تین کو 8 ،8 سال اور دیگر کو 14 ، 14 سال کی سزا

کل 22مسلم نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ، جن میں سے 20ملزمان کے خلاف ہی فی الوقت مقدمہ چلایا گیا ،جبکہ عدالت نے وعدہ معاف گواہ ملزم سید مصطفیٰ اورمفرور ملزم شیخ نعیم کا مقدمہ دیگر ملزمین کے مقدمہ سے علیٰحدہ کر دیا ہے، ان کی قسمت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

  • Pradesh18
  • Last Updated: Aug 02, 2016 12:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس : ابوجندال سمیت 7 کو عمر قید ، تین کو 8 ،8 سال اور دیگر کو 14 ، 14 سال کی سزا
کل 22مسلم نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ، جن میں سے 20ملزمان کے خلاف ہی فی الوقت مقدمہ چلایا گیا ،جبکہ عدالت نے وعدہ معاف گواہ ملزم سید مصطفیٰ اورمفرور ملزم شیخ نعیم کا مقدمہ دیگر ملزمین کے مقدمہ سے علیٰحدہ کر دیا ہے، ان کی قسمت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

نئی دہلی۔ سال 2006 میں اورنگ آباد شاہراہ پر ہتھیاروں کا ذخیرہ ملنے کے معاملے میں مکوکا کورٹ نے سزا کا اعلان کردیا ہے ۔ ابو جندال سمیت سات مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ تین کو 8،8 سال اور دیگر دو کو 14 ، 14 سال کی سزا سنائی ہے ۔خیال رہے کہ 28 جولائی کو عدالت نےآرمس ایکٹ کے تحت 12 ملزموں کو قصوروار قرار دیاتھا جبکہ10 افراد کو باعزت بری کردیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ 8 مئی 2006 کو مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کو اطلاع ملی تھی کہ اورنگ آباد شاہراہ پر چندواڈ اور منماڈ کے درمیان کاروں میں ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کار کو روکا تھا، لیکن دوسری کار وہاں سے فرار ہو گئی تھی۔اس سلسلے میں کل 22مسلم نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ، جن میں سے 20ملزمان کے خلاف ہی فی الوقت مقدمہ چلایا گیا ،جبکہ عدالت نے وعدہ معاف گواہ ملزم سید مصطفیٰ اورمفرور ملزم شیخ نعیم کا مقدمہ دیگر ملزمین کے مقدمہ سے علیٰحدہ کر دیا ہے، ان کی قسمت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔

خصوصی جج ایس این انیکر نے جن 12 مجرمین کو قصور وارقراردیا ہے ان میں ابو جندال کے علاوہ محمد عامر شکیل احمد، محمد مظفر تنویر،جاوید احمد عبدالمجید انصاری، افضل خان نبی خان، ڈاکٹر محمد شریف شبیر احمد، بلال احمد عبدالرزاق، سید عاکف سید ظفر الدین، افروزخان شاہد خان پٹھان، فیروز تاج الدین شیخ، شیخ عبدالنعیم اور فیصل عطاالرحمن شیخ شامل ہیں۔اس کے علاوہ عدالت نے جن ملزمین کو نا کافی ثبوت کی بناء پربا عزت بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے ان میں فیروز دیشمکھ کے علاوہ سید زبیر سید احمد قادری، عبدالعظیم عبدالجمیل شیخ، ریاض احمد محمد رمضان ،خطیب عمران عقیل احمد، شیخ وقار محمد نثار، محمد صمد شمشیر خان پٹھان اور محمد عقیل محمد اسماعیل مومن شامل ہیں۔ان تمام لوگوں کا تعلق مہاراشٹر کے مختلف اضلاع مالیگاؤں،بیڑ،اورنگ آباد اور دیگر مقامات سے ہے۔

First published: Aug 02, 2016 12:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading