اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اورنگ آباد فرقہ وارانہ تشدد کی اعلی سطحی جانچ کا اعلان ، متاثرین و مہلوکین کو بھی دیا جائے گا مناسب معاوضہ

    مہاراشٹر کے وزیر مملکت برائے داخلی امور رنجیت پاٹل نے اورنگ آباد کے فرقہ وارانہ فسادات کی اعلی سطحی کمیٹی کے ذریعے جانچ کا اعلان کیا ہے ۔

    • Share this:
      اورنگ آباد : مہاراشٹر کے وزیر مملکت برائے داخلی امور رنجیت پاٹل نے اورنگ آباد کے فرقہ وارانہ فسادات کی اعلی سطحی کمیٹی کے ذریعے جانچ کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی جانچ کے بعد متاثرین اور مہلوکین کو مناسب معاوضہ دینےکا بھی اعلان کیا ۔تاہم وزیر موصوف نے جانچ کی مدت ظاہر نہیں کی۔ خیال رہے کہ جمعہ کی رات اورنگ میں آباد میں تشدد بھڑک اٹھا ، جس میں دو افراد کی جانیں تلف ہوگئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
      اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رنجیت پاٹل نے کہا کہ ریاستی حکومت اس واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کرائے گی ۔ قبل ازیں پاٹل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے حالات جاننے کی کوشش کی ۔
      ادھر ابو عاصم اعظمی نے الزام لگایا ہے کہ اس پورے معاملے کے پیچھے شیوسینا کے مقامی لیڈر لچھو پہلوان کا ہاتھ ہے ۔سماجوادی لیڈر نے لچھو پہلوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اعظمی نے جانچ کمیشن کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جانچ کمیشنوں کا کوئی اعتبار نہیں ۔سماجوادی لیڈر نے فوری اعلی پولیس افسروں کی معطلی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
      First published: