اورنگ آباد۔ حج 2017 کے لیے اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ تمام 2700 حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن لوٹ آئے ہیں۔ اس موقع پر اورنگ آباد ایئر پورٹ پر جذباتی منظر دیکھنے کو ملےتو ساتھ ہی ہندو مسلم بھائی چارہ بھی ابھر کر سامنے آیا۔
حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی تمنا ہوتی ہے لیکن بہت کم لوگوں کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے ۔ حج 2017 کے لیے اورنگ آباد امبارکیشن پوانٹ سے تقریباً دو ہزار سات سو عازمین روانہ ہوئے تھے ۔ جن میں بزرگ اورنو جوانوں کے علاوہ ایک کمسن حاجی بھی شامل تھا ۔
حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام نے اپنے خوشگوار تاثرات بیان کیے تو جو دشواریاں پیش آئیں ان کے بارے میں بھی بتایا ۔ حاجیوں کی واپسی کے وقت عزیز واقارب ایئر پورٹ پر کئی گھنٹے پہلے پہنچ جاتے ہیں ۔ انتظار کے یہ لمحے کافی جذباتی ہوتے ہیں ۔ اپنوں کی ملک واپسی کا انتظار رشتہ داروں کی بے چینی سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ اس موقع پر حاجیوں کے استقبال کے لیے مسلمانوں کے علاوہ برادران وطن بھی پیش پیش رہتے ہیں ۔
خدمت حجاج کمیٹی کے تحت اورنگ آباد کے سینکڑوں نوجوان رضاکارانہ طور پرحاجیوں کی خدمت میں لگے رہتے ہیں ۔ اس کا مقصد محض اللہ کی رضا اور اللہ کے مہمانوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ خدمت کا یہ عمل ٹریننگ سے لیکر حج کو روانگی اور فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ایئرپورٹ سے گھر واپسی تک جاری رہتا ہے ، وہ بھی بلامعاوضہ ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔