ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا کا ستم ، ایک دن میں ریکارڈ 773 اموات اور 66836 نئے معاملات

مہاراشٹر میں آج کورونا سے ہونے والی اموات نے اب تک کے سارے ریکارڈ توڑ دئے ہیں ۔ ریاست میں ایک دن میں 773 مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا کا ستم ، ایک دن میں ریکارڈ 773 اموات اور 66836 نئے معاملات
مہاراشٹر میں کورونا کا ستم ، ایک دن میں ریکارڈ 773 اموات اور 66836 نئے معاملات

ممبئی : مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر برقرار ہے ۔ ریاست میں جمعہ کو 773 لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ، جو کہ ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ وہیں اس دوران 66 ہزار 836 سے زیادہ کیسز بھی سامنے آئے ہیں ۔


حالانکہ ریاست کیلئے راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران 74 ہزار 45 مریض شفایاب ہوکر گھر بھی لوٹے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں چھ لاکھ 91 ہزار 851 ایکٹیو معاملات ہیں جبکہ کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ 61 ہزار 676 ہوگئی ہے ۔ 34 لاکھ چار ہزار 492 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اور 63 ہزار 252 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔


وہیں اگر صرف ممبئی کی بات کریں تو یہاں ایک دن میں 7221 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 72 مریضوں کی موت بھی ہوگئی ہے ۔ حالانکہ اس مدت میں 9541 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔ ممبئی میں کورونا وائرس کے 81 ہزار 538 ایکٹیو معاملات ہیں ۔


ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کووڈ 19 کے 7800 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 166 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی ۔ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 1269 نئے معاملے سامنے آئے اور 38 افراد کی موت ہوئی ۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 1099 افراد میں انفکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 27 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اورنگ آباد میں انفیکشن کے 1458 میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 24 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

بیڑ میں 1145 نئے معاملے اور 21 مریضوں کی موت ہوئی۔ اسی طرح پربھنی میں 1220 نئے معاملے اور 19 لوگوں کی موت ہوئی۔ عثمان آباد میں 719 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 21 مریض فوت ہوئے، جالنا میں 551نئے معاملے اور 10 اموات اورہنگولی میں 399 نئے کیسز جبکہ چھ متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 24, 2021 12:27 AM IST