اجودھیا تنازع : جمعیت علما ہند گجرات کے نائب صدر نے شری شری روی شنکر کے بیان کی مذمت کی
مفتی عبد القیوم ۔ گجرات
آرٹ آف لیونگ کے روحانی گرو شری شری روی شنکرکے ایودھیا پر دئے متنازع بیان کہ تنازعہ کا اگر جلد حل نہیں نکلا تو ہندوستان بھی شام بن جائے گا، کی ہر طرف شدید مذمت کی جارہی ہے ۔
احمد آباد : آرٹ آف لیونگ کے روحانی گرو شری شری روی شنکرکے ایودھیا پر دئے متنازع بیان کہ تنازعہ کا اگر جلد حل نہیں نکلا تو ہندوستان بھی شام بن جائے گا، کی ہر طرف شدید مذمت کی جارہی ہے ۔ شری شری روی شنکر کے اس بیان پر جمعیت علمائے ہند گجرات کے نائب صدر مفتی عبدالقیوم نے بھی کہا ہے کہ وہ اس طریقہ کے بیان پہلے بھی کئی بار دے چکے ہیں، لیکن جب جب انہوں نے رام مندر اور بابری مسجد کو لے کر بیان دیا ہے اس میں باہمی اتفاق کے طرف جھکاؤ رہا ہے ۔ لیکن اس مرتبہ کا جو بیان ہے، وہ دھمکی آمیز لہجہ میں ہے ۔ مفتی عبدالقیوم نے کہا کہ وہ ایسے بیانات بار بار دے کر وہ دباؤ بنانا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ ایسے بیانات کے ذریعہ ملک میں خوف کا ماحول بنا رہے ہیں جبکہ لگتا ہے کہ وہ خود ڈرے ہوئے ہیں ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔