உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی جی کی جان کو ہے خطرہ ، نوٹ بندی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے مذہبی جنگ : بابا رام دیو

    بابا رام دیو نے نوٹ بندی کے تعلق سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کی جان کو خطرہ ہے۔

    بابا رام دیو نے نوٹ بندی کے تعلق سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کی جان کو خطرہ ہے۔

    بابا رام دیو نے نوٹ بندی کے تعلق سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کی جان کو خطرہ ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      احمد آباد۔ بابا رام دیو ان دنوں گجرات کے دورے پر ہیں۔ بابا رام دیو نے گجرات کے وڈودرا شہر میں ویشنو برادری کے ایک پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بابا رام دیو کا وڈودرا ائیر پورٹ پر استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر بابا رام دیو نے نوٹ بندی کے تعلق سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کی جان کو خطرہ ہے۔ سیاسی مافیا ، ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں سے مودی کی جان کو خطرہ ہے۔


      انہوں نے کہا کہ مختلف  سیاسی جماعتوں کے نوٹ اب کاغذ کا ٹکرا بن گئے ہیں۔ نوٹ بندی کی اسکیم  کے سبب اب رائج نوٹیں کاغذ بن گئی ہیں ۔ یہ معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے مذہبی جنگ ہے۔ معیشت کی گاڑی کو لائن پر لانے کے لئے لوگوں کو لائن میں کھڑا رہنا پڑے گا اور مودی کا ساتھ دینا ہوگا۔


      انہوں نے مزید کہا کہ پتنجلی کے پاس کوئی کالا دھن نہیں ہے۔ نقلی کرنسی جو پاکستان کی طرف سے اب تک ملک میں پھیلائی جا رہی تھی ، اس کی مودی جی نے کمر توڑ دی ہے۔ اس سے قبل بابا رام دیو بیان دے چکے ہیں کہ ہزار پانچ سو کے نوٹ بند کرنے  کے لیے انہوں نے ہی نریندر مودی سے کہا تھا ۔

      First published: