اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہند۔پاک کرکٹ میچ کو سرحد کی فائرنگ یا دہشت گردی سے مت جوڑو، پاکستان کے تمام لوگ دہشت گرد نہیں : بابا رام دیو

    یوگا گرو بابا رام دیو نے آج کہا کہ ہندستان پاکستان کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ کو سرحد پر ہو رہی فائرنگ یا دہشت گردی سے نہیں جوڑا جانا چاہئے کیونکہ پاکستان کے تمام لوگ دہشت گرد نہیں ہیں

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      احمد آباد : یوگا گرو بابا رام دیو نے آج کہا کہ ہندستان پاکستان کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ کو سرحد پر ہو رہی فائرنگ یا دہشت گردی سے نہیں جوڑا جانا چاہئے کیونکہ پاکستان کے تمام لوگ دہشت گرد نہیں ہیں۔
      آئی سی سی چیمپئنس ٹرافی کے کل انگلینڈ کے اوول میں ہندستان اور پاک کے مابین ہونے والے فائنل سے پہلے آج یہاں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر ان کے چار روزہ ریکارڈ یوگا کیمپ کے سلسلے میں منعقد پریس کانفرنس میں بابا رام دیو نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو بھی ہندستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیلی ویڑن توڑنے سے گریز کرنا چاہئے۔
      انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو یوگا سکھانے کے لئے وہ وہاں بھی جانے کو تیار ہیں۔ انہیں اس کیلئے دعوت بھی ملی ہے۔ جہاں تک کشمیر کی بات ہے تو وہ وہاں پہلے بھی جا چکے ہیں اور آگے بھی جائیں گے۔ یوگا کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا۔
      بابا رام دیو نے دہرایا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے حکومت کو پاک مقبوضہ کشمیر کے پھر سے ہندستان میں ضم کر لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کے لئے ذمہ دار حافظ سعید، اظہر مسعود اور داؤد ابراہیم کو یا تو مار دینا چاہئے یا جلد از جلد پکڑ لینا چاہئے۔ پاکستان کے تمام لوگ خراب نہیں ہیں۔ وہ تمام دہشت گرد بھی نہیں ہیں۔
      First published: