ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بہار انتخابات کے وقت امت شاہ اور اویسی کے درمیان ہوا تھا خفیہ معاہدہ: بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی

احمدآباد۔ عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی يتين اوجھا نے پیر کو دعوی کیا کہ بی جے پی صدر امت شاہ اور ایم آئی ایم صدراسد الدین اویسی کے درمیان بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست کے مسلم اکثریتی شمالی پٹی میں ووٹروں کا پولرائزیشن کرنے کے لئے ایک میٹنگ کے دوران 'سمجھوتہ' ہوا تھا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 12, 2016 12:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار انتخابات کے وقت امت شاہ اور اویسی کے درمیان ہوا تھا خفیہ معاہدہ: بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی
احمدآباد۔ عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی يتين اوجھا نے پیر کو دعوی کیا کہ بی جے پی صدر امت شاہ اور ایم آئی ایم صدراسد الدین اویسی کے درمیان بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست کے مسلم اکثریتی شمالی پٹی میں ووٹروں کا پولرائزیشن کرنے کے لئے ایک میٹنگ کے دوران 'سمجھوتہ' ہوا تھا۔

احمدآباد۔ عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی يتين اوجھا نے پیر کو دعوی کیا کہ بی جے پی صدر امت شاہ اور ایم آئی ایم صدراسد الدین اویسی کے درمیان بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست کے مسلم اکثریتی شمالی پٹی میں ووٹروں کا پولرائزیشن کرنے کے لئے ایک میٹنگ کے دوران 'سمجھوتہ' ہوا تھا۔ اس الزام کو لے کر عآپ اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشی کا دور شروع ہو گیا۔


بی جے پی کی گجرات یونٹ کے میڈیا انچارج نے اس الزام کو '' میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کی ایک کوشش '' قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ وہیں عآپ لیڈر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا، '' اگر یہ صحیح ہے تو یہ بی جے پی، مودی اور شاہ کا اصلی چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔


اوجھا نے گزشتہ چار جولائی کو کیجریوال کو بھیجے گئے ایک خط میں دعوی کیا ہے کہ 15 ستمبر، 2015 کو شاہ کی رہائش گاہ پر صبح ہوئی میٹنگ میں وہ خود بھی موجود تھے۔ اوجھا نے دعوی کیا کہ میٹنگ میں یہ طے ہوا تھا کہ '' اویسی زہریلی فرقہ وارانہ تقریر دیں گے اور یہ تقریر امت شاہ لکھیں گے۔ '' انہوں نے اگرچہ یہ واضح نہیں کیا کہ میٹنگ شاہ کی گجرات رہائش گاہ پر ہوئی تھی یا دہلی میں ہوئی تھی۔


انہوں نے مزید الزام لگایا کہ حیدرآباد سے پکڑے گئے آئی ایس کے مشتبہ دہشت گردوں کو قانونی مدد دینے کا اویسی کا تازہ بیان بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ظاہر ہوتا ہے۔
First published: Jul 12, 2016 12:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading