உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان کے وزیر تعلیم کا اعلان ، اب تمام سرکاری اسکولوں کی لائبریری میں ہوگی گیتا

    جے پور: راجستھان کےوزیر تعلیم واسودیو دیونانی کے اس اعلان کے بعد سیاست ایک مرتبہ پھر گرما گئی ہے کہ اب سرکاری اسکولوں کی ہر لائبریری میں گیتا ہوگی۔ وزیر تعلیم کے اس بیان کے بعد جہاں سیاسی جماعتوں نے ریاستی حکومت پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے ، وہیں متعدد تنظیموں نے بھی اس کی کھل کر مخالفت کرنی شروع کردی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      جے پور: راجستھان کےوزیر تعلیم واسودیو دیونانی کے اس اعلان کے بعد سیاست ایک مرتبہ پھر گرما گئی ہے کہ اب سرکاری اسکولوں کی ہر لائبریری میں گیتا ہوگی۔ وزیر تعلیم کے اس بیان کے بعد جہاں سیاسی جماعتوں نے ریاستی حکومت پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے ، وہیں متعدد تنظیموں نے بھی اس کی کھل کر مخالفت کرنی شروع کردی ہے۔

      قابل ذکر ہے کہ گیتا جینتی کے موقع پروزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام سرکاری اسکولوںکی لائبریریوں میں گیتا رکھی جائے گی ۔ تاکہ طلبہ گیتا کا مطالعہ کر کے اس سے سبق لے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی بھی بیرون ملک جا کر وہاں کے سربراہوں کو گیتا بطور تحفہ دیتے ہیں ۔

      ان کے اس بیان کے بعد میں راجستھان میں ایک مرتبہ پھر سیاست شروع ہو گئی ہے اور مختلف مذاہب کے لوگ اس کے خلاف اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم واسودیو دیونانی کےاس اعلان کے بعد کئی تنظیموں نے اس کی شدید مخالفت کی ہے ۔

      جے پور میں جماعت اسلامی ہند نے اس مسئلے پر اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کسی ایک مذہب کی کتاب کو فروغ دینا صحیح نہیں ہے۔ اگر وزیر تعلیم واقعی مذہبی تعلیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، تو وہ تمام مذاہب کی کتابیں اسکولوں کی لائبریریوں میں ركھوائیں ۔ گیتا کے ساتھ ساتھ قرآن، بائبل اور گروگرنتھ صاحب بھی رکھی جائیں۔

      First published: