راجستھان کے Bharatpur میں 2 برادریوں میں تصادم، جم کر ہوئی پتھربازی اور گاڑیوں میں توڑ پھوڑ
violence in ط: بتا دیں کہ پتھراؤ میں 2 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات ہے۔ تلاشی کے دوران بوتلیں اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔
violence in ط: بتا دیں کہ پتھراؤ میں 2 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات ہے۔ تلاشی کے دوران بوتلیں اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔
Clash In Bharatpur: (دیویندر سنگھ) راجستھان (Rajasthan) کے بھرت پور (Bharatpur) میں مقدمے میں بری ہونے کا جشن منانے کے لیے دو برادریوں میں تصادم ہوا۔ جس کے بعد تقریباً آدھے گھنٹے تک زبردست پتھراؤ ہوتا رہا۔ شرپسندوں نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ رات گئے پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر دیا۔
متھرا گیٹ علاقے میں جھڑپیں ہوئیں بتا دیں کہ پتھراؤ میں 2 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات ہے۔ تلاشی کے دوران بوتلیں اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ متھرا گیٹ (Mathura Gate) تھانہ علاقہ کے بدھ کی ہاٹ میں پیش آیا۔ اس سے قبل سال 2013 میں بھی لڑائی ہوئی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ جھگڑا 8 سال پرانے تنازعہ کو لیکر ہوا۔ الزام ہے کہ 8 سال قبل اس علاقے میں واقع گردوارہ میں سکھ برادری کے لوگ بھنڈارا کر رہے تھے، جب مسلم سماج کے کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے کئی مسلمانوں کو جیل بھیجا تھا۔ معلومات کے مطابق جب یہ لوگ جیل سے باہر آئے تو پارٹی منا رہے تھے۔ الزام ہے کہ پارٹی منانے کے بعد ان لوگوں نے سکھ برادری کے گھروں پر پتھراؤ کردیا۔ اس کے بعد دونوں فریق لاٹھیوں اور تلواروں سے آمنے سامنے آگئے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔