ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

گرل فرینڈ بتا کر پھیلا رہا تھا افواہیں، لڑکی نے بیچ بازار میں کر دی پٹائی

راجستھان کے بھرت پور شہر میں ایک لڑکی نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے لڑکے کی ڈنڈے سے پٹائی کر دی۔

  • Share this:
گرل فرینڈ بتا کر پھیلا رہا تھا افواہیں، لڑکی نے بیچ بازار میں کر دی پٹائی
لڑکی نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے لڑکے کی پٹائی کی

راجستھان کے بھرت پور شہر میں ایک لڑکی نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے لڑکے کی ڈنڈے سے پٹائی کر دی۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔ یہ ویڈیو تقریباََ ایک ہفتہ پہلے کا بتایا جا رہا ہے۔ اس میں لڑکی شہر کے مکھرجی نگر سکٹر 3 میں لڑکے کی پٹائی کرتی نظر آرہی ہے۔ اس درمیان لڑکی کہتی ہے کہ ’’ تم خود کو ڈونالڈ ٹرمپ(امریکی صدر) کے بیٹے سمجھتے ہو تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ کوئی بھی لڑکی کمزور نہیں ہے۔ غلط ہونے پر آواز اٹھانا جانتی ہے‘‘۔


بھرت پور شہر کی اس لڑکی کے مطابق، وہ لڑکا گزشتہ کئی دنوں سے اس کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے بدنام کرنے کے لئے افواہیں پھیلا رہا تھا۔ جس دن لڑکے کو سبق سکھاتے ہوئے اس کی پٹائی کی گئی، اسی دن کسی نے اس کا ویڈیو بنا لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ کچھ وقت بعد یہ ویڈیو وائرل ہو گیا۔ اس میں لڑکی بھیڑ کے بیچ لڑکے کو ڈنڈوں سے جم کر پیٹتی نظرآرہی ہے اور وہاں موجود لوگوں کے سامنے اس کی حرکتوں کو بتاتی دکھ رہی ہے۔



First published: Jul 17, 2018 03:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading