உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کل ہند اردو کتاب میلے نے ایک کروڑ 14 لاکھ 55 ہزار کی کتابیں فروخت کر تاریخ رقم کی‎

    ممبئی ۔ بھیونڈی میں منعقدہ این سی پی یو ایل کے بیسویں کل ہند اردو کتاب میلے نےتاریخ رقم کردی ہے۔

    ممبئی ۔ بھیونڈی میں منعقدہ این سی پی یو ایل کے بیسویں کل ہند اردو کتاب میلے نےتاریخ رقم کردی ہے۔

    ممبئی ۔ بھیونڈی میں منعقدہ این سی پی یو ایل کے بیسویں کل ہند اردو کتاب میلے نےتاریخ رقم کردی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی ۔ بھیونڈی میں منعقدہ این سی پی یو ایل کے بیسویں کل ہند اردو کتاب میلے نےتاریخ رقم کردی ہے۔ نوٹ بندی کے اثر کے باوجود کتاب میلے میں ایک کروڑ 14 لاکھ 55 ہزار کی کتابیں فروخت ہوئی ہیں۔ میلے نے اب تک منعقد ہونے والے اردو کتاب میلے کے تمام ریکارڈ کو توڑدیا ہے۔ موجودہ دورمیں اردو کی زبوں حالی کا رونا رویا جاتا ہے۔ اردو قارئین کی گھٹتی تعداد کی شکایت کی جاتی ہے۔ لیکن بھیونڈی اردو کتاب میلے نے ان تمام مفروضات کو غلط ثابت کردیا ہے۔ این سی پی یو ایل اورکوکن مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے رائیس ہائی اسکول گراونڈ میں 17 دسمبرسے 25 دسمبرکے درمیان منعقد ہونے والے کتاب میلے میں جم کراردو کتابوں کی فروخت ہوئی۔ میلے کے آخری دن31 لاکھ تیس ہزار کی کتابیں فروخت ہوئی ہیں۔


      قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے میلے میں ایک سو بیس سے زیادہ اسٹال لگے تھے۔ ان میں سائنس، ٹکنالوجی اور زبان و ادب کے علاوہ کئی موضوعات کی کتابیں دستیاب تھیں۔ کتاب میلے میں اردو قارئین کا جوش وخروش اورجوق در جوق محبان اردو کی آمد نے اردو کتاب میلے کو نہایت ہی کامیاب بنا دیا۔ اسکولی بچوں کی غیر نصابی اور ادبی کتابوں کی جانب بڑھتے رجحان نے اس بات پر مہر لگادی کہ نئی نسل بھی اردو زبان سے والہانہ محبت کرتی ہے۔ اختتامی اجلاس میں بہترین کارکردگی انجام دینے والے کتب فروشوں کی عزت افزائی کی گئی۔ ساتھ ہی میلے کو کامیاب بنانےوالے تمام افراد کے شکریے کے ساتھ نوروزہ کتاب میلہ کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

      First published: