ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بھوپال انکاؤنٹر میں مارا گیا مجیب سپرد خاک ، ماں نے کہا : سازش کے تحت کیا گیا قتل

بھو پال انکاؤنٹر کے بعد سب کو ان کے جائے مقام پر دفن کردیا گیا ہے ۔ ان 8 قیدیوں میں احمد آباد کے جوہاپورا کا رہنے والا مجیب بھی شامل ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 03, 2016 12:11 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھوپال انکاؤنٹر میں مارا گیا مجیب سپرد خاک ، ماں نے کہا : سازش کے تحت کیا گیا قتل
بھو پال انکاؤنٹر کے بعد سب کو ان کے جائے مقام پر دفن کردیا گیا ہے ۔ ان 8 قیدیوں میں احمد آباد کے جوہاپورا کا رہنے والا مجیب بھی شامل ہے ۔

احمد آباد :بھو پال انکاؤنٹر کے بعد سب کو ان کے جائے مقام پر دفن کردیا گیا ہے ۔ ان 8 قیدیوں میں احمد آباد کے جوہاپورا کا رہنے والا مجیب بھی شامل ہے ۔ مجیب کی لاش کو کل دیر رات اس کے گھر جوہاپورا لایا گیا۔ کوئی انہونی یا حادثہ رونما نہ ہو، اس کیلئے پولیس نے چاق و چوبند بندوبست کیا تھا ۔ آج صبح دس بجے مجیب کی آخری رسومات ادا کی گئیں ۔

خیال رہے کہ بھوپال انکاؤنٹر کو لے کر جہاں سیاسی پارٹیوں سے وابستہ لوگ اس کو فرضی قرار دے رہے ہیں ، وہیں مجیب کی والدہ نے انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ہمارے لڑکے کو سازش کے تحت مارا گیا ہے ۔اس پر جتنے بھی الزامات لگائے گئے تھے ، وہ ثابت نہیں ہوئے، اس کے باوجود آج لوگ ہمارے لڑکے کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔

مجیب کے انكاؤنٹر کے بعد ان کی والدہ نے کہا کہ جب میں لا ش لینے بھوپال گئی ، تو لوگوں نے بتایا کہ پولیس ان لڑكوں کو گاڑی سے نکال کر گولی مار رہی تھی، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے لڑکےبھاگ نہیں رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم قانون کے دائرے میں رہ کر انصاف کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔

اس سلسلے میں کلیم صدیقی نے کہا کہ دادری معاملہ میں شامل ایک ملزم کی اگر موت ہوتی ہے ، تو اسے ترنگا پہنایا جا رہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گجرات کے جنرل ڈائریکٹر اب دہلی پہنچ گئے ہیں اور ہر ریاست میں اب وہی گجرات کے فرضی انکاؤنٹر کی کہانی دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ کلیم صدیقی نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا ٹرائل مکمل ہو رہا تھا ، اس لئے حکومت کو ڈر تھا کہیں یہ باعزت بری نہ ہو جائیں ، اس لئے منصوبہ بند طریقہ سے قتل کردیا گیا ہے ۔

First published: Nov 03, 2016 12:11 AM IST