سورت: گجرات کے سورت شہر میں، عام آدمی پارٹی (AAP),کو جھٹکا دیتے ہوئے، بلدیاتی ادارے میں اس کے 6 کونسلر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ یہ کارپوریٹرس جمعہ کی دیر رات وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ فروری 2021 میں، AAP نے سورت میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 120 رکنی میونسپل کارپوریشن میں 27 سیٹیں جیت کر اہم اپوزیشن پارٹی بن گئی تھی۔ بی جے پی کو 93 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں، جب کہ کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا تھا۔
قبل ازیں AAP عآپ کے 5 کونسلر فروری 2022 میں بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے لیکن ان میں سے ایک پارٹی میں واپس آگیا تھا۔ اب مزید 6 کونسلروں کے حکمراں جماعت میں شامل ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کے اراکین کی تعداد کم ہو کر 17 رہ گئی ہے۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے نامہ نگاروں سے کہا، 'آج عام آدمی پارٹی کا اصلی چہرہ ملک کے سامنے آ گیا ہے۔ جس طرح سے اس کے لیڈروں نے گجرات اور ریاست کے لوگوں کی توہین کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اسی کے مد نظر پارٹی کونسلر اپنے وارڈوں کی ترقی کے عزم کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کو ملا قومی پارٹی کا درجہ NCP، CPI اور TMC نہیں رہیں نیشنل پارٹیدریں اثنا، AAP کی ریاستی اکائی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اس کے کونسلروں کو لالچ اور دھمکی دے رہی ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں، AAP کونسلر دیپتی ساکریا نے الزام لگایا کہ انہیں ریاستی دارالحکومت گاندھی نگر میں بی جے پی کے وزیر کی رہائش گاہ پر مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کے بدلے رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔
دہلی شراب گھوٹالے معاملے میں وزیر اعلی اروندکیجریوال سے پوچھ گچھ کرے گی سی بی آئی
غیر ملکی طاقتوں پاکستان۔چین کے کہنے پر کام کر رہی ہیں محبوبہ مفتی، بی جے پی نے بولا حملہانہوں نے کہا، ''میں نے اس بارے میں ہمارے جنرل سکریٹری منوج سوراتھیا کو مطلع کیا تھا۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سارا معاملہ واضح ہو گیا ہے۔ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ جس طرح سے بی جے پی انہیں پارٹی میں شامل ہونے کے لیے گمراہ کر رہی ہے۔‘‘ یہ دیکھنا دکھ کی بات ہے۔ اے اے پی کی ایک اور کونسلر رچنا ہیرپارا نے کہا کہ جب سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں، بی جے پی انہیں پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا، ''جب سے ہم نے انتخابات جیتا ہے، ہمیں پیشکش کی جارہی ہے۔ بی جے پی پیشکش کر رہی ہے اور کئی کونسلر اس کے جال میں پھنس رہے ہیں۔ انہوں نے حکمراں پارٹی میں شامل ہونے کے لیے 50 لاکھ روپے لیے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔