உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات: Chemical Factory میں دھماکہ، 6 ملازمین کی دردناک موت، دل دہلا دینے والی تھی دھماکے کی آواز

    Youtube Video

    blast at chemical factory: یہ واقعہ احمد آباد سے تقریباً 235 کلومیٹر دور دہیج انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔ بھروچ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے کہا کہ چھ متاثرین ایک ری ایکٹر کے پاس کام کر رہے تھے۔ اس دوران ایک دھماکہ ہوا۔

    • Share this:
      بھروچ۔ گجرات کے بھروچ میں ایک کیمیکل کمپنی میں دھماکہ (Blast at chemical factory) ہوگیا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ واقعہ احمد آباد سے تقریباً 235 کلومیٹر دور دہیج انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔ بھروچ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے کہا کہ چھ متاثرین ایک ری ایکٹر کے پاس کام کر رہے تھے۔ اس دوران ایک دھماکہ ہوا۔

      انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے کہا، 'ری ایکٹر میں دھماکے کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ری ایکٹر کے قریب کام کرنے والے تمام چھ افراد کی موت  ہوگئی۔ بعد میں تمام لاشوں کو  نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

      سوشل وائرل: گرمی سے بچنے کیلئے شخص نے اپنے ہی E-Rickshaw پر ہی اگا لیا جنگل، لوگوں کو پسند آئی یہ ترکیب



      بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دھماکے سے ایک عملہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے حادثے کے حوالے سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

      اگلے کچھ دنوں میں Heat Wave  سے ملے گی راحت، دہلی سمیت ان مقامات پر گرج کے ساتھ ہوگی بارش، Heat Wave ہوگی کم

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: