ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بڑی خبر! راجستھان میں 10 مئی سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاون ، 31 تک شادی پروگرام پر روک

کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے کیلئے اب سرکار نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنس جاری کی ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر! راجستھان میں 10 مئی سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاون ، 31 تک شادی پروگرام پر روک
بڑی خبر! راجستھان میں 10 مئی سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاون ، 31 تک شادی پروگرام پر روک

جے پور : راجستھان میں بڑھتے کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے کیلئے اب سرکار سخت قدم اٹھانے جارہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گہلوت سرکار نے ریاست میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق 10 مئی صبح پانچ سے 24 مئی تک ریاست میں مکمل لاک ڈاون رہے گا ۔ وہیں شادی پروگرام پر 31 مئی تک پوری طرح سے روک رہے گی ۔ محکمہ داخلہ نے دیر رات اس کو لے کر گائیڈ لائنس بھی جاری کردی ہے ۔


نئی گائیڈ لائنس کے مطابق شادی کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کے پروگرام ، ڈی جے ، بارات لے جانے یا دعوت کی اجازت نہیں ہوگی ۔ شادی گھر پر یا پھر کورٹ میرج کے طور پر کرنے کی اجازت ہوگی  ۔ اس میں بھی گیارہ لوگ ہی شرکت کرسکیں گے ۔ وہیں شادی کی اطلاع ڈی او آئی ٹی کی جانب سے بنائے گئے پورٹل پر دینی ہوگی ۔ شادی کیلئے ٹینٹ ہاوس اور حلوائی سے متعلق کسی بھی طرح کے سامان کی ہوم ڈیلیوری کی بھی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی کسی بھی طرح کی اجتماعی دعوت کی بھی اجازت نہیں ہوگی ۔


وہیں لاک ڈاون کے دوران راشٹریہ گرامین روزگار گارنٹی یوجنا اور دیگر دیہی ترقیاتی اسکیموں میں کام کرنے والے مزدوروں کو کورونا گائیڈلائنس اور سماجی فاصلہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔


بند رہیں گے مذہبی مقامات

لاک ڈاون کے دوران ریاست میں سبھی مذہبی مقامات بند رہیں گے ۔ سرکار نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پوجا ارچنا اور عبادت اپنے گھروں پر رہ کر کریں ۔ اسی دوران سبھی پبلک ٹرانسپورٹ جیسے بس ، ٹیمپو ، جیپ پوری طرح سے بند رہیں گے ۔ حالانکہ اس دوران میڈیکل خدمات کیلئے گاڑیوں کو پوری چھوٹ ہوگی ۔ ریاست کے اندر ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے اور ریاست سے باہر جانے والے ضروری اشیا کا ٹرانسپورٹیشن کرنے والی گاڑیوں کو چھوٹ ہوگی ۔

وہیں میڈیکل کی دکانیں اور دیگر ضروری سامان کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ حالانکہ کرانہ کی دکانوں کو کھولنے اور بند کرنے کیلئے کوئی مقررہ وقت ہوگا یا نہیں اس بات کی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 06, 2021 11:17 PM IST