உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکیش امبانی اور ان کے کنبے کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا بہار سے گرفتار، موبائل بھی برآمد

    اس معاملے میں بہار کے دربھنگہ ضلع سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے

    اس معاملے میں بہار کے دربھنگہ ضلع سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے

    معلومات کے مطابق، جمعرات کو ممبئی پولیس نے دربھنگہ کے منگاچی تھانہ علاقے کے برہم پورہ گاؤں میں چھاپہ مارا۔ پولیس نے برہما پورہ گاؤں کے رہنے والے راکیش کمار مشرا کو مکیش امبانی اور ان کےکنبے کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Mumbai
    • Share this:
      مشہور صنعتکار مکیش امبانی اور ان کے کنبے کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس معاملے میں بہار کے دربھنگہ ضلع سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس موبائل فون سے دھمکی دی گئی تھی اسے بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بدھ کو ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر میں ایک نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی اور اننت امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملے میں ممبئی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔

      معلومات کے مطابق، جمعرات کو ممبئی پولیس نے دربھنگہ کے منگاچی تھانہ علاقے کے برہم پورہ گاؤں میں چھاپہ مارا۔ پولیس نے برہما پورہ گاؤں کے رہنے والے راکیش کمار مشرا کو مکیش امبانی اور ان کےکنبے کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پورے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی آکاش کمار نے کہا کہ ممبئی پولیس راکیش کمار مشرا کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ پولیس اس پورے واقعہ میں راکیش سے پوچھ گچھ کرے گی۔ برہم پورہ میں پولیس کی اچانک آمد سے گاؤں والے بھی حیران رہ گئے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا ہوا ہے۔ بعد میں ساری بات معلوم ہوئی۔

       گولیوں کی آواز سے تھرایا تھائی  لینڈ، ماس شوٹنگ میں  30 سے زیادہ لوگوں کی موت



      میرٹھ کے اس گاؤں میں دسہرے کے دن منایا جاتا ہے ماتم، گھروں میں نہیں جلتا چولہا، جانئے وجہ


      اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ جس موبائل فون نمبر سے آر آئی ایل کے چیئرمین اور ایم ڈی مکیش امبانی اور ان کے اہل خانہ کو دھمکی دی گئی ہے اس کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس نے بدھ کو ہی بتا دیا تھا کہ فون کال مہاراشٹر کے باہر سے کی گئی ہے۔ فون کال کو ٹریس کرنے کے بعد بہار کے دربھنگہ ضلع سے ایک گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ بدھ کو 12:57 پر سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال کے لینڈ لائن نمبر پر کال کرکے دھمکی دی گئی تھی۔ یہ اطلاع فوری طور پر ممبئی پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور کال کی تفصیلات کی بنیاد پر کال کرنے والے کو ٹریس کر لیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: