ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

نجی اسپتال اوردوا کی دکانوں پر کوروناکا اثر، دوسرے مرض میں مبتلالوگ بھی نہیں کررہےاسپتالوں کارخ

ک ڈاؤن کے سبب نہ ہی سڑکوں پر ایکسیڈینٹ کا کیس آرہا ہے اور نہ ہی پارٹیاں ہورہی ہے کی کھانے پینےسے کوئ بیمار ہو۔ لوگ گھروں میں ہیں تو بیماری بھی دستک نہیں دے رہی ہے لیکن نجی اسپتالوں اور دوا کی دکانوں پر مالی بحران نے ضرور دستک دے دی ہے۔ نجی اسپتالوں کے لوگ تو پریشان ہیں ہی دوا دکانداروں کی حالت دیکھئے۔

  • Share this:

کورونا کے خلاف حکومت کے ساتھ ساتھ ہر شخص لڑائی کرتا نظر آرہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب نہ ہی سڑکوں پر ایکسیڈینٹ کا کیس آرہا ہے اور نہ ہی پارٹیاں ہورہی ہے کی کھانے پینےسے کوئ بیمار ہو۔ لوگ گھروں میں ہیں تو بیماری بھی دستک نہیں دے رہی ہے  لیکن نجی اسپتالوں اور دوا کی دکانوں پر مالی بحران نے ضرور دستک دے دی ہے۔ نجی اسپتالوں کے لوگ تو پریشان ہیں ہی دوا دکانداروں کی حالت دیکھئے۔

حکومت کے گائڈ لائین کے مطابق دوا کی دکانوں کو ہر حال میں کھولنا ہے لیکن دن بھر دوا دکان کا دروازہ دوا کے خریدار کا راستہ دیکھتا رہ جاتا ہے لیکن خریدار دوا دکانوں پر نہیں پہنچ رہے ہیں۔ دراصل او پی ڈی بند رہنے، نجی اسپتال کے بند ہونے، سرکاری اور نجی اسپتالوں میں اوپریشن نہیں ہونے سے دوا کی خریداری نہیں ہورہی ہے۔ ایک اعدادو شمار کے مطابق صوبہ میں پچاس فیصدی دوا کی فروخت میں کمی واقع ہوئ ہے۔ ایسے میں دوا کے کاروباری اور دوا کے دکاندار بھی لوک ڈاؤن کی مشکل جھیلنے پر مجبور ہیں۔ ادھر نجی اسپتالوں کا حال دیکھئے پٹنہ کے بڑے نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی زبردست کمی ہے۔ اب سوال ہیکہ مریض کہاں گئے۔ جن اسپتالوں میں مریضوں کا تانتا لگا رہتا تھا آج وہاں بھی نام کے مریض ہیں۔

کورونا اتنا بھاری ہوگیا ہیکہ دوسرے مرض اس میں دب کر اپنا وجود کھو رہے ہیں۔ پٹنہ کے نجی اسپتالوں میں مریض کی کمی کے تعلق سے اسپتالوں کے انتظامیہ کہتیں ہیں کی لوگ لوک ڈاؤن کے سبب کم بیمار ہورہے ہیں ساتھ ساتھ جو بیمار ہیں بھی وہ اس موقع پر علاج کرانا ضروری نہیں سمجھ رہے ہیں۔ اوپر سے لاک ڈاؤن ہے تو لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نجی اسپتالوں کے مالکان کے مطابق لوک ڈاؤن نے اسپتالوں کو بھی مالی بحران کے فہرست میں کھڑا کردیا ہے۔

First published: Apr 15, 2020 09:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading