ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بہار انتخابات کے نتائج میں این ڈی اے کی شکست سے بازار نے لگایا غوطہ

ممبئی۔ بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ملنے والی زبردست شکست سے ملک میں اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کو دھچکا لگنے کے خدشہ سے مایوس سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت سے آج ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 600 اور نفٹی 180 پوائنٹس سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 09, 2015 02:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار انتخابات کے نتائج میں این ڈی اے کی شکست سے بازار نے لگایا غوطہ
ممبئی۔ بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ملنے والی زبردست شکست سے ملک میں اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کو دھچکا لگنے کے خدشہ سے مایوس سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت سے آج ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 600 اور نفٹی 180 پوائنٹس سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔

ممبئی۔  بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ملنے والی زبردست شکست سے ملک میں اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کو دھچکا لگنے کے خدشہ سے مایوس سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت سے آج ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 600 اور نفٹی 180 پوائنٹس سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔


بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس اشاریہ سینسیکس 608.34 پوائنٹس یعنی 2.32 فیصد گر كر 26 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے 25656.90 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاك ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 182.60 پوائنٹس ٹوٹ کر 7800 پوائنٹس کی سطح سے نیچے 7771.70 پوائنٹس پر آ گیا۔


بہار اسمبلی انتخابات کے کل اعلان کردہ نتائج میں این ڈی اے کو ملی غیر متوقع شکست سے حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں کو دھچکا لگنے کے خدشہ سے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی ہوئی۔ اس سے سینسیکس اور نفٹی نے غوطہ لگایا۔

واضح رہے کہ انتخابات میں وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت والے عظیم اتحاد کو جہاں 178 سیٹیں ملی وہیں این ڈی اے کو محض 58 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔


First published: Nov 09, 2015 02:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading